والدین کی پریشانی میں مزید اضافہ ،سکول یونیفارم کی قیمت میں اضافہ

مہنگائی کے جن نے سکول کے طلبہ و طلبات کا بھی پیچھا نہ چھوڑا. موسم سرما کے سکول یونیفارم کی قیمت میں 40 فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یونیفارم کی قیمتوں میں اضافے سے والدین سمیت دکان مالکان بھی پریشان ہوگئے۔ والدین کا کہنا ہے کہ بچے کے لیے کوٹ خریدنے آئے تھے لیکن قیمت کی وجہ سے سویٹر خریدا ہے، سکولوں کی جانب سے مخصوص دکانوں سے یونیفارم خریدانے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

جبکہ دکان مالکان کا کہنا ہے کہ گاہک پرانے سال کے حساب سے چیز خریدنے آتے ہیں، قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے بہت سارے والدین خالی ہاتھ لوٹ جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں