آئی بی سی سی کی فیس ادائیگی اب ون لنک سے ایک لمحے میں

پاکستان سمیت دنیا بھر کے سٹوڈنٹس کے لیے آئی بی سی سی کی جانب سے ادائگیوں کے حوالے سے آسان ترین طریقہ کار متعارف کروا دیا گیا

آئی بی سی سی کی جانب سے ون لنک سہولت کے پیش نظر سٹوڈنٹس اب باآسانی ایزی پیسہ، جاز کیش اور آن لائن بینکنگ کے ذریعے فیس کی ادائیگی کر سکیں گے، ون لنک کے ساتھ اشتراک سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے سٹوڈنٹس آئی بی سی سی کی سہولیات سے تیز ترین طریقہ کار کے تحت فائدہ اٹھاسکیں گے

اس حوالے سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی بی سی سی ڈاکٹر غلام علی ملاح کا کہنا تھا کہ سٹوڈنٹس کی تعلیمی اسناد کی تصدیق اور ایکیولنئنس کے لیے دورانیہ کم کرنے کے ساتھ ساتھ ادائیگی کے حوالے سے سٹوڈنٹس کی مشکلات کو دور کرنا اولین ترجیح تھی جس پر قابو پانے کے لیے ون لنک کے ساتھ شرکت داری کی گئی ہے تاکہ آج کے جدید دور میں سٹوڈنٹس کو فیس کی ادائیگی کے لیے بینکوں کی لمبی قطاروں سے نکالا جاسکے

انہوں نے کہا کہ ملک میں میٹرک انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کو دنیا بھر کے معیار پر لانے اور چیکنگ اور مارکنگ سمیت دیگر اقدامات کے لیے آئی بی سی سی دیگر تعلیمی بورڈز کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے کمیشن کا مقصد ہے کہ سٹوڈنٹس کو گھر بیٹھے تمام سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ دفاتر کے چکر کی بجائے سٹوڈنٹس تعلیمی سرگرمیوں میں اپنا وقت صرف کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں