ایم ان بی اردو کی پچھلی پوسٹ میں ہم نے آپکو پاکستانی اور بین الاقوامی انڈرگریجویٹ ڈگری کے لیے ایڈمیشن اور اسکالرشپس کے لیے درکار ایک اہم ٹیسٹ USAT کے بارے میں تفصیلات بتاٸی تھیں۔ مگر جو طلباء ایچ ای سی کی تسلیم شدہ قومی و بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں ماسٹرز، پی ایچ ڈی اور ایم فل کرنا چاہتے ہیں انکو کون سا ٹیسٹ دینا پڑے گا؟ اس سوال کا جواب جاننے کے لیے اس پوسٹ کو آخر تک ضرور پڑھیں۔
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ایچ ای سی کی جانب سے پاکستانی طلباء کے لیے ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں کے لیے غیرملکی اسکالرشپس کا اعلان کیا جاتا ہے جن میں اسٹیپینڈیم ہنگاریکم اسکالرشپس، سی ایس سی اسکالرشپس، ایچ ای سی اسکالرشپس ان میکسیکو، ایچ ای سی آذربائیجان اسکالرشپس، ایچ ای سی دارالسلام اسکالرشپس، کیوبا اسکالرشپ وغیرہ شامل ہیں۔
ہاٸر ایجوکیشن اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ (HAT) ایک داخلہ امتحان ہے جس کا انعقاد ایچ ای سی کے جانب سے کیا جاتا ہے۔ یہ ٹیسٹ ان طلباء کے لیے ہے جو ایچ ای سی کی منظور شدہ پاکستانی یا غیر ملکی یونیورسٹیوں میں ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلہ لینا چاہتے ہیں۔ ایچ ای سی نے HAT ٹیسٹ کے داخلے کے لیے رجسٹریشن کھول دی ہیں جسکی آخری تاریخ 17 اکتوبر، 2023 ہے۔ یہ ٹیسٹ 29 اکتوبر، 2023 کو پاکستان کے بڑے شہروں میں منعقد ہو گا۔ اس ٹیسٹ کو کوالیفاٸی کرنے کے لیے آپکو 60 یا 70% مارکس لینا ضروری ہیں اور اس ٹیسٹ کی میعاد (validity) صرف 2 سال ہے۔
ہائر ایجوکیشن اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ (HAT) کے لیے اہلیت کا معیار کیا ہے؟
ان امیدواروں کے لیے ایچ اے ٹی (HAT) ٹیسٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے:
• جنہوں نے فاٸنل سیلیکشن کے عمل کے لیے پہلے سے ای پورٹل کے ذریعے ماسٹرز(MS)/ ایم فل (MPhil)/ پی ایچ ڈی (PhD) داخلہ یا ایچ ای سی اسکالرشپ کے لیے آن لائن درخواست دی ہوٸی ہے
• جنہوں نے پاکستان کی نجی و سرکاری یونیورسٹیوں میں ماسٹرز(MS)/ ایم فل (MPhil)/ پی ایچ ڈی (PhD) پروگراموں میں داخلہ لینا ہے
• جو طلباء مستقبل میں اسکالرشپ اسکیموں کے لیے درخواست دینا چاہتے ہیں، جن میں ایچ ای سی کی زیر سرپرست پاکستانی یونیورسٹیاں بھی شامل ہیں
• جن طلباء نے 16 سال کی تعلیم مکمل کی ہے یا اس کے مساوی ڈگری حاصل کی ہے وہ درخواست دے سکتے ہیں۔
ہاٸر ایجوکیشن اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ (HAT) کا نصاب کیا ہے؟
ایچ ای سی نے ہائر ایجوکیشن اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ (HAT) کے کو تین مضامین میں تقسیم کیا ہے:
١۔ انگریزی/زبانی استدلال (English/ Verbal Reasoning)
٢۔ تجزیاتی استدلال (Analytical Reasoning)
٣۔ مقداری استدلال (Quantitative Reasoning)
نوٹ: تاہم، ان تینوں مضامین میں نمبروں کی تقسیم تمام HAT زمروں (categories) کے لیے مختلف ہوتی ہے۔
ہاٸر ایجوکیشن اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ (HAT) کے مختلف زمرے کون کون سے ہیں؟
ایچ ای سی نے HAT ٹیسٹ کو پانچ زمروں میں تقسیم کیا ہے جس کی تفصیل درج ذیل ہے:
١۔ ہیٹ ون (HAT-1) :
یہ زمرہ انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی، کمپیوٹر سائنس، ریاضی، شماریات اور طبیعیات فیلڈز کے لیے ہے۔ HAT-1 کے پیپر میں 30% انگریزی/زبانی استدلال، 30% تجزیاتی استدلال اور 40% کوالٹیٹو استدلال کے سوالات ہوں گے
٢۔ ہیٹ ٹو (HAT-2) :
یہ زمرہ مینجمنٹ سائنسز اور بزنس ایجوکیشن فیلڈز کے لیے ہے۔ HAT-2 کے پیپر میں 30% انگریزی/زبانی استدلال، 40% تجزیاتی استدلال اور 30% کوالٹیٹو استدلال کے سوالات ہوں گے
٣۔ ہیٹ تھری (HAT-3) :
یہ زمرہ آرٹس اینڈ ہیومینٹیز، سوشل سائنسز، سائیکالوجی (کلینیکل اینڈ اپلائیڈ) اور لاء فیلڈز کے لیے ہے۔ HAT-3 کے پیپر میں 40% انگریزی/زبانی استدلال، 35% تجزیاتی استدلال اور 25% کوالٹیٹو استدلال کے سوالات ہوں گے
٤۔ ہیٹ فور (HAT-4) :
یہ زمرہ ایگریکلچر اینڈ ویٹرنری سائنسز، بائیولوجیکل اینڈ میڈیکل سائنسز، فزیکل سائنسز، ایجوکیشن، میڈیا اینڈ ماس کمیونیکیشن فیلڈز کے لیے ہے۔ HAT-4 کے پیپر میں 40% انگریزی/زبانی استدلال، 30% تجزیاتی استدلال اور 30% کوالٹیٹو استدلال کے سوالات ہوں گے
٥۔ ہیٹ جنرل (HAT-General) :
یہ زمرہ مذہبی علوم (مدرسہ) کے فارغ التحصیل امیدواروں کے لیے ہے۔ اسکے پیپر میں 40% انگریزی/زبانی استدلال، 30% تجزیاتی استدلال اور 30% کوالیٹیٹو استدلال کے سوالات ہوں گے۔
انڈرگریجویٹ اسٹڈیز ایڈمیشن ٹیسٹ (USAT) 2023 کے بارے میں تفصیلات جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔
ہاٸر ایجوکیشن اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ (HAT) 2023 کے لیے کیسے اپلائی کریں؟
• پہلے HAT ٹیسٹ کے لیے رجسٹریشن کروانے کے لیے ETC کی سرکاری ویب ساٸٹ پر جاٸیں: https://etc.hec.gov.pk/#/login
• اگر آپ کا پہلے اکاٶنٹ نہیں بنا ہوا تو Sign Up پر کلک کر کے تمام معلومات کو درج کریں۔ پھر آپکی Email-ID پر Verification Code آٸے گا۔ اسے درج کر کے Verify پرکلک کریں اور آپ کا اکاٶنٹ بن جاٸے گا
• اکاٶنٹ بنانے کےبعد آپکو ای میل کے ذریعے User-ID دی جاٸے گی۔ آپ اپنا CNIC/Passport اور Password ڈال کر ساٸن ان پرکلک کریں
• ساٸن ان کرنے کے بعد جن ٹیسٹ کی درخواستیں کھلی ہوں گی صرف وہ نظر آٸیں گی۔ آپکو HEC Aptitude Test (HAT) پر کلک کرنا ہے۔
• پھر آپ Personal Information میں تمام معلومات کو درج کریں اور Next پر کلک کریں۔
• آپکے سامنے Application Form کھل جاٸے گے جس میں Challan Form دیا ہو گا جسے آپ ڈاٶن لوڈ کر کے ٹیسٹ فیس 2000 روپے 1Link 1Bill Invoice بینکوں/ATM/انٹرنیٹ بینکنگ/موبائل بینکنگEasypaisa/JazzCash/Upaisa کے ذریعے جمع کرواٸیں گے۔
• پھر Paid Challan Form کو سکین کر کے Pdf فارمیٹ میں Save کریں۔ پورٹل کے ذریعے دوبارہ Log In ہو کر Application Form کے آخر میں Challan Form کو اپ لوڈ کریں۔
• اپنی تعلیمی معلومات کو پُر کر کے Submit پر کلک کریں اور آپ کی درخواست Submit ہو جاٸے گی۔
نوٹ: اگر آپ کی درخواست جمع نہیں ہوئی یا نامکمل ہوٸی تو آپ کی درخواست مسترد کر دی جائے گی۔
ہاٸر ایجوکیشن اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ (HAT) کے امتحان کی تاریخ کیا ہے؟
• ہاٸر ایجوکیشن اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ (HAT) 29 اکتوبر، 2023 بروز اتوار کو لیا جائے گا۔ ٹیسٹ کی تاریخ میں کسی قسم کی تبدیلی کے بارے میں www.hec.gov.pk اور http://etc.hec.gov.pk کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔
• جو امیدوار ایچ ای سی کے آن لائن رجسٹریشن کے عمل کے ذریعے رجسٹر ہوں گے وہ امتحان کی تاریخ سے ایک ہفتہ قبل http://etc.hec.gov.pk اور رجسٹرڈ ای میل ایڈریس سے اپنی رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے
• امتحان کے دن ٹیسٹ سینٹر میں داخل ہونے کے لیے رول نمبر سلپ، ادا شدہ فیس چالان کی کاپی، اور اصل CNIC کی کاپی لازمی لے کر جاٸیں ورنہ آپکو ہال میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جاٸے گی۔
نوٹ: امتحانی مرکز کے اندر موبائل یا کوئی حساب کتاب، ریکارڈنگ یا امیجنگ الیکٹرانک ڈیوائس لے جانا نیز سوالیہ کتاب کی تصاویر کو اپ لوڈ کرنا یا شیئر کرنا سختی سے ممنوع ہے۔ ان قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں کو ETC قوانین کے مطابق جرم کی سزا دی جائے گی۔
ہاٸر ایجوکیشن اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ(HAT) 2023 کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ کیا ہے؟
ایچ ای سی USAT داخلہ ٹیسٹ کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 17 اکتوبر، 2023 ہے اور یہ ٹیسٹ 29 اکتوبر، 2023 کو منعقد کیا جاٸے گا۔
اگر آپ ایچ ای سی سے منظور شدہ کسی بھی پاکستانی یا بین الاقوامی یونیورسٹی میں ماسٹرز/ایم فل/پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلہ لینا چاہتے ہیں تو آپ کو HAT ٹیسٹ ضرور دینا چاہیے۔ ابھی بھی وقت ہے اس موقع سے فاٸدہ اٹھانے کے لیے نیچے ابھی اپلاٸی کریں پر کلک کریں اور 17 اکتوبر، 2023 سے پہلے پہلے رجسٹریشن کرواٸیں۔