پاکستانی و بین الاقوامی یونیورسٹیز میں داخلے کے لیے USAT اتنا اہم کیوں؟؟؟

ہر سال ایچ ای سی (HEC) کی جانب سے لاتعداد پاکستانی سٹوڈنٹس کو بیرون ملک تعلیم کے حصول کے لیے اسکالرشپس فراہم کی جاتی ہیں۔ HEC کی ٹاپ غیر ملکی فنڈڈ اسکالرشپس پروگراموں میں ہنگری اسکالرشپ پروگرام، کامن ویلتھ اسکالرشپ پروگرام اور چینی گورنمنٹ اسکالرشپ پروگرام شامل ہیں۔ ان تمام اسکالرشپس پروگراموں میں داخلے کے لیے USAT ٹیسٹ سکور درکار ہوتا ہے۔
ایچ ای سی نے انڈرگریجویٹ ایڈمیشن ٹیسٹ (USAT) 2023 کے لیے رجسٹریشن کھول دی ہیں جس کی آخری تاریخ 17 اکتوبر، 2023 ہے اور یہ ٹیسٹ پاکستان کے بڑے شہروں میں 29 اکتوبر، 2023 کو منعقد کیا جاٸے گا۔ اس ٹیسٹ کی میعاد (validity) 2 سال ہے۔ USAT کے متعلق مزید تفصیلات جاننے کے لیے اس تحریر کو آخر تک ضرور پڑھیں۔

انڈرگریجویٹ اسٹڈیز ایڈمیشن ٹیسٹ (USAT) کیا ہے؟
ایچ ای سیUSAT ایک داخلہ امتحان ہے جو پاکستانی و بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں انڈرگریجویٹ پروگراموں میں داخلے کے لیے درکار ہوتا ہے۔ ہر سال یہ ٹیسٹ ایچ ای سی کی جانب سے منعقد کیا جاتا ہے۔ کچھ عرصے پہلے ایچ ای سی نے USAT ٹیسٹ 2017 میں متعارف کروایا تھا مگر بدقسمتی سے اس ٹیسٹ کو صرف چند پاکستانی یونیورسٹیوں نے اس ٹیسٹ کو آپشن کے طور پر قبول کیا ہے، جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہور، انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی اسلام آباد اور محی الدین اسلامک یونیورسٹی نیریاں شریف شامل ہیں۔

جو طلباء پاکستان اور بیرون ممالک یونیورسٹیوں میں انجینئرنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)، مینجمنٹ، میڈیکل اور سوشل سائنسز کے شعبوں میں داخلہ لینا چاہتے ہیں وہ USAT ٹیسٹ لازمی دیں۔ لیکن جو طلباء MBBS ، BDS اور نرسنگ کے لیے درخواست دینا چاہتے ہیں وہ USAT ٹیسٹ دینے کے لیے اہل نہیں ہیں۔

انڈرگریجویٹ اسٹڈیز ایڈمیشن ٹیسٹ (USAT) 2023 کے لیے کون درخواست دے سکتا ہے؟
• جن طلباء نے انٹرمیڈیٹ کی تعلیم مکمل کر لی ہے وہ USAT کے لیے درخواست دے سکتے ہیں

• جو طلباء انڈرمیڈیٹ نتائج کا انتظار کر رہے ہیں وہ بھی درخواست دے سکتے ہیں

‏• USAT ٹیسٹ کے لیے نمبروں کی ضرورت نہیں ہے اگر آپ کے نمبر 33% ہیں تو آپ درخواست دے سکتے ہیں

• ہر عمر کے طلباء USAT کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

انڈرگریجویٹ اسٹڈیز داخلہ ٹیسٹ (USAT) کے مختلف زمرے کونسے ہیں؟
ایچ ای سی USAT داخلہ ٹیسٹ متعلقہ تعلیمی سلسلے کی بنیاد پر درج ذیل چھ زمروں (categories) میں منعقد کیا جائے گا۔ طلباء کو اس کے مطابق رجسٹر کرنا چاہئے:

١۔ USAT-E: پری انجینئرنگ

٢۔ USAT-M: پری میڈیکل ‏

٣۔ USAT-CS‏: کمپیوٹر سائنس

٤۔ USAT-A: آرٹ اور ہیومینٹیز ‏

٥۔ USAT-GS‏: جنرل سائنس

٦۔ USAT-COM: کامرس

ایچ ای سی USAT کا پیپر پیٹرن کیا ہے؟
یہ ٹیسٹ (USAT) دو حصوں پر مشتمل ہے جس کے کل نمبر 100 ہیں اور دونوں حصوں کے لیے کل وقت 140 منٹ (یعنی 2.3 گھنٹے) ہے۔

حصہ ١:
• پہلے حصے کو مزید دو categories میں تقسیم کیا گیا ہے: Verbal Reasoning (35) اور Quantitative Reasoning (40)
• کل نمبر: 75
• کل وقت: 100 منٹ

حصہ ٢:
• یہ مضمون لکھنے کی مہارت کا سیکشن ہے جس میں طلباء کو ٹیسٹ میں دیئے گئے عنوان پر انگریزی یا اردو میں 400 سے 500 الفاظ کا مضمون لکھنا ہوگا
• کل نمبر: 25
• کل وقت: 40 منٹ

تفصیلی پیٹرن ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے، براہ کرم تفصیلات جاننے کے لیے نیچے Detailed Pattern پر دباٸیں:
Detailed Pattern

نوٹ: اس ٹیسٹ کے پاسنگ مارکس 50 ہیں۔ 100 میں سے 50 یا اس سے زیادہ اسکور حاصل کرنے والے امیدواروں کو ٹیسٹ کے لیے کوالیفاٸڈ یا پاس تسلیم کیا جائے گا۔

انڈرگریجویٹ اسٹڈیز ایڈمیشن ٹیسٹ (USAT) 2023 کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا عمل:

ایچ ای سی USAT کے لیے رجسٹریشن کا عمل آن لائن ہے۔ رجسٹریشن کرانے کے لیے درج ذیل مراحل پر عمل کریں۔۔۔
مرحلہ ١: اپنا اکاٶنٹ بناٸیں۔
• ‏اس لنک پر جاٸیں: http://etc.hec.gov.pk
• اپنا نیا اکاؤنٹ بنانے کے لیے سائن اپ پر کلک کریں
• اپنی ذاتی تفصیلات(جیسے: Name, Nationality, Password, Phone number, Email Adress) درج کریں۔
• پھر ساٸن اپ پر کلک کریں
• آپ کو اپنی درج کی گٸی ای میل ID پر Verification Code موصول ہو گا۔ اس Code کو درج کر کے Verify پر کلک کریں اور آپ کا اکاٶنٹ بن جاٸے گا۔

مرحلہ ٢: لاگ ان کریں۔
• اکاؤنٹ بنانے کے بعد، ایک اور میل موصول ہو گی جس میں آپکو User ID دی جاٸے گی۔
• اپنا CNIC یا Passport اور پاس ورڈ ڈال کر لاگ ان پر کلک کریں۔

مرحلہ نمبر ٣: USAT کے لیے درخواست دیں۔
• لاگ ان کرنے کے بعد، آپ USAT OPEN (17/10/2923) پر کلک کریں۔
• اپنی Personal Information درج کر کے تصویر اپ لوڈ کریں۔ پھر Next پر کلک کریں۔
• آپکے سامنے Application Form کھل جاٸے گے جس میں Challan Form دیا ہو گا جسے آپ ڈاٶن لوڈ کر کے ٹیسٹ فیس 1750 روپے 1Link 1Bill Invoice بینکوں/ATM/انٹرنیٹ بینکنگ/موبائل بینکنگEasypaisa/JazzCash/Upaisa کے ذریعے جمع کرواٸیں گے۔
• پھر Paid Challan Form کو سکین کر کے Pdf فارمیٹ میں Save کریں۔
• پورٹل کے ذریعے دوبارہ Log In ہو کر Application Form کے آخر میں Challan Form کو اپ لوڈ کریں۔
• اپنی تعلیمی معلومات کو پُر کر کے Submit پر کلک کریں اور آپ کی درخواست Submit ہو جاٸے گی۔

انڈرگریجویٹ اسٹڈیز ایڈمیشن ٹیسٹ (USAT) 2023 کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ کیا ہے؟
ایچ ای سی USAT داخلہ ٹیسٹ کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 17 اکتوبر، 2023 ہے اور یہ ٹیسٹ 29 اکتوبر، 2023 کو منعقد کیا جاٸے گا۔

اگر آپ ایچ ای سی سے منسلک کسی بھی پاکستانی یا بین الاقوامی یونیورسٹی میں داخلہ لینا چاہتے ہیں تو آپ کو اس موقع سے فائدہ ضرور اٹھانا چاہیے۔ ابھی USAT اپلاٸی کریں پر کلک کریں اور ڈیڈلاٸن سے پہلے ٹیسٹ کے لیے رجسٹریشن کرواٸیں۔

ابھی اپلاٸی کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں