پاکستان اور ایران کے درمیان سکیورٹی، تجارتی، سائنس و ٹیکنالوجی امور سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لئے 8 معاہدوں پر دستخط

وزیراعظم ہاؤس میں آج پیر کے روز پاکستان اور ایران کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر سید ابرہیم رئیسی نے شرکت کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی، تجارت، سائنس و ٹیکنالوجی، ویٹرنری ہیلتھ، ثقافت اور عدالتی امور سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے 8 معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

دونوں ممالک کی جانب سے سیکیورٹی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے معاہدوں کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ سول معاملات میں عدالتی معاونت کے معاہدے پر وفاقی وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور ایران کے وزیر انصاف امین حسین رحیمی نے دستخط کیے۔

اسکے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان حیوانات اور ویٹرنری کی صحت کے شعبے میں معاونت کا معاہدہ بھی طے پایا گیا، جس میں حیوانات کی صحت کی دیکھ بھال اور ان کی بیماریوں کے علاج کے فیلڈ میں تعاون کو مزید بڑھانے کا ارادہ ظاہر کیا گیا۔ نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے وزیر رانا تنویر حسین اور ایران کے وزیرِ زراعت جہاد محمد علی نیک بخت نے معاہدے پر دستخط کیے۔

دونوں ممالک کے درمیان جوائنٹ فری اکنامک زو سپیشل اکنامک زون کے قیام کیلئے ایک مفاہمتی یادداشت پر معاہدہ ہوا۔ اس معاہدے کی تصدیق کے لیے پاکستان کی سرمایہ کاری بورڈ کے سیکرٹری عنبرین افتخار اور ایران کے مشیر برائے صدر و سپریم کونسل آف فری ٹریڈ انڈسٹریل اینڈ سپیشل اکنامک زونز کے سیکرٹری حجت اللہ عبد المالکی نے دستخط کیے۔

وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین اور ایران کے وزیر برائے روڈ و شہری ترقیط مہرداد بازر پاش نے ایران کی وزارت کو آپریٹو لیبر اینڈ سوشل ویلفئیر اور وزارتِ سمندر پار پاکستانیز و پاکستان کی انسانی وسائل کی ترقی کے درمیان تعاون کے ایک مفاہمت کی یادداشت پر ایک معاہدہ پر دستخط کیا

وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور ایرانی وزیر برائے سڑکیں و شہری ترقی مہرداد بازر پاش نے پاکستان کی سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی اور ایران کی نیشنل سٹینڈرڈ آرگنائزیشن کے درمیان تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے، جس کے تحت دونوں ممالک نے علمی میدان میں ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔

پاکستان اور ایران کے درمیان میوچل لیگل آپریشن کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ اس معاہدے کی تصدیق کے لیے وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور وزیرِ انصاف امین حسین رحیمی نے دستخط کیے۔ اس معاہدے کے ذریعے دونوں ممالک نے میوچل لیگل آپریشن کو منظم کرنے اور قانونی حدود میں رہنے کے لئے تعاون کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

پاکستان کی وزارتِ اطلاعات و نشریات اور ایران کی آرگنائزیشن آف سینما اینڈ آڈیو ویژوئل افیئرز نے آپس میں ایک معاہدے کیا، جس کی تصدیق کیلیے ایم او یو پر وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ اور ایران کے وزیرِ ثقافت و اسلامی رہنمائی محمد مہدی اسماعیلی نے دستخط کیے۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک میں فلموں کی تبادلے اور تعاون کو بڑھانے کا ارادہ ظاہر کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں