پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین اہم میچ 20 اپریل کو ہو گا

گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ بارش کی باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ راولپنڈی اسٹیڈیم میں 20 اپریل کو کھیلا جاٸے گا۔

میچ کا ٹاس آدھے گھنٹے کی تاخیر کے بعد ہوا، جبکہ بارش کی وجہ سے میچ مقررہ وقت (7:30) کے بجاٸے 10 بج کر 17 منٹ پر شروع ہوا اور صرف دو گیندوں کے بعد ہی منسوخ کر دیا گیا۔ پانچ اوور کے میچ میں نیوزی لینڈ نے صرف دو رنز بناٸے اور شاہین شاہ آفریدی نیوزی لینڈ کی ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

اس میچ میں بابر اعظم اور صائم ایوب نے اوپننگ کرنی تھی جبکہ محمد رضوان تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے کو تیار تھے۔ دوسری جانب عثمان خان، ابرار احمد اور عرفان نیازی نے ٹی ٹونٹی ڈیبو کرنا تھا۔ فخر زمان اور عماد وسیم کل کے میچ میں شامل نہیں تھے۔

کل نیوزی لینڈ کے خلاف منعقد ہونے والے میچ میں شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور محمد عامر کرکٹ کی پلیئنگ الیون میں شامل تھے۔ عرفان خان کو ڈیبیو کیپ کوچ اظہر محمود نے دی، جبکہ عثمان خان کو ڈیبیو کیپ محمد یوسف نے دی۔ ابرار احمد کو ڈیبیو کیپ سعید اجمل نے دی، مگر ٹوس کے فوراً بعد ہی تیز بارش شروع ہو گئی۔

دوسری جانب بارش کے بعد شائقین کافی پریشان دیکھاٸی دیے گٸے کہ کیا ان کے خریدے گئے ٹکٹوں کی ریفنڈنگ ممکن ہو سکے گی یا نہیں؟ اس معاملے پر حکام نے بیان جاری کیا کہ ٹی ٹونٹی میچ واش آؤٹ ہونے پر ٹکٹیں ری فنڈ نہیں ہوں گی، یہاں تک کہ پہلے میچ کا ٹاس بھی ہو چکا تھا، لہذا ٹکٹوں کی ری فنڈنگ ممکن نہیں ہو سکتی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز ہو چکا ہے، جس میں سے پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا جبکہ دوسرا میچ 20 اپریل، تیسرا میچ 21 اپریل، چوتھا میچ 25 اپریل جبکہ پانچواں میچ 27 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے پہلے تین میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم جبکہ آخری دو میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں