عالمی رینکنگ میں قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد پاکستان کی تمام یونیورسٹیز کو پیچھے چھوڑ گئی

پاکستان کی صفِ اول یونیورسٹی قائداعظم یونیورسٹی نے کیو ایس سبجیکٹ رینکنگ 2024 میں ایک بار پھر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ کیو ایس درجہ بندی کے مطابق یونیورسٹی نے مختلف ڈسپلنز میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی پوزیشن کو مستحکم کیا ہے۔ریاضی، شماریات، فزکس، کیمسٹری، میٹریل سائنس اور بائیولوجیکل سائنسز کے شعبوں (مائیکروبائیولوجی، بائیو کیمسٹری ، پلانٹ سائنسز، بائیو ٹیکنالوجی ،بائیو انفارمیٹکس، زولوجی) میں عالمی درجہ بندی میں 201 سے 351 کے درمیان جگہ بنائی ہے اور اپنے اپنے مضامین میں پاکستان میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

اسی طرح فارمیسی اینڈ فارماکولوجی ڈیپارٹمنٹ نے عالمی سطح پر 201ویں اور پاکستان میں دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
علاوہ ازیں، انوائرمنٹل سائنسز کے شعبہ ہائے جات عالمی درجہ بندی میں 251 سے 450 کے درمیان جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن سسٹم، اکنامکس اینڈ اکانومیٹرکس، اور بزنس اینڈ مینجمنٹ اسٹڈیز کے شعبوں نے بھی 351-451 کے درمیان نمایاں جگہ حاصل کی ہے۔

قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا یہ کامیابی ہمارے اساتذہ اکرام، طلبہ، عملے،رینکنگ قمیٹی اور المنائی کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ باالخصوص ہمارے محنتی اساتذہ اکرام خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انھوں نے کہا ہمارا مقصد اس کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے تاکہ قائداعظم یونیورسٹی جو موجودہ کیو ایس رینکنگ کے مطابق دنیا کی بہترین یونیورسٹییوں میں 315وین نمبر پر اور پاکستان میں پہلے نمبر پر ہے کو مزید بہتر کرنا ہے۔

قائداعظم یونیورسٹی کا شمار citation index کے مطابق دنیا کی 40 بہترین یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے جو کہ اس کی ریسرچ کوالٹی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں