سیاسی شخصیت کے بچوں کی فیس معاف کرنے کے اختلاف پر پرنسپل ایچیسن کالج لاہور مائیکل تھامسن مستعفی

ایچیسن کالج لاہور کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا، پرنسپل ایچیسن کالج کے گورنر پنجاب سے وفاقی وزیر احد چیمہ کے بچوں کے جرمانے معافی سے اختلافات شروع ہوئے جس کے بعد ایچیسن کالج کے پرنسپل کا اپنے سٹاف کے نام خط میں استعفی کا اعلان کر دیا

خط میں پرنسپل ایچیسن کالج نے لکھا کہ سکولوں میں اقرباء پروری اور سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، بورڈ کی سطح پر جو ہو رہا ہے وہ آپ سب کو معلوم ہے،

پرنسپل ایچیسن کالج نے لکھا کہ انتہائی بری گورننس کے تسلسل کی وجہ سے میرے پاس کوئی اور چوائس نہیں بچی،
میں نے کالج کی شہرت کی حفاظت کے لئے بھرپور کوشش کی

مائیکل اے تھامسن کا کہنا تھا کہ چند افراد کی خاطر پالیسیوں میں تباہ کن تبدیلیاں لائی گئیں، گورنر ہاوس کے جانبدارانہ اقدامات کے باعث گورننس کا نظام تباہ ہو گیا

پرنسپل ایچیسن کالج کے مطابق سکول کے معاملات میں اتنی دراندازی کامیابی سے چلنے والے سکول کے لئے ناقابل یقین ہے، یکم اپریل کو سکول چھوڑ رہا ہوں اور داخلوں کا حصہ نہیں بنوں گا

زرائع کے مطابق پرنسپل ایچیسن کالج گورنر پنجاب کے خلاف قانون متعدد اقدامات سے ذہنی دباو میں تھے جس کی وجہ سے انہوں نے استعفی دینا کا فیصلہ کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں