سی ڈی اے کا پاکستان کا سب سے بڑا آئی ٹی پارک بنانے کا فیصلہ

سی ڈی اے نے اسلام آباد کے سیکٹر G-10 میں 3.3 ایکڑ رقبے پر پاکستان کا سب سے بڑا آئی ٹی پارک بنانے کی منظوری دے دی۔ یہ اہم فیصلہ انجام دینے کا مقصد یہ ہے کہ پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے کو بہتر بنانے کے لیے ایک معیاری منصوبہ فراہم کیا جائے۔

اسلام آباد آئی ٹی پارک کا قیام پبلک اور پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ہوگا، جس سے مختلف شرکاء مل کر اس پروجیکٹ کو ترقی دینے کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔ اس پارک میں 1 لاکھ اسیکوائر فٹ کا کورڈ ایریا ہو گا، جہاں 5 سے 6 ہزار فری لانسرز اور دیگر افراد کام کریں گے۔

اس پارک میں مختلف اقسام کی فری لانسنگ اور آئی ٹی سہولیات فراہم کی جائیں گی مثلاً ورکنگ اسپیس، سافٹوئیر ہاوسز، لائبریری، ریسرچ سینٹرز، کانفرنس ہالز اور میٹنگ رومز وغیرہ۔ آئی ٹی پارک کے تمام اخراجات نجی کمپنیاں برداشت کریں گی، لیکن 15 سال بعد یہ پارک سی ڈی اے کے حوالے بھی ہو گا۔ اس پارک میں نجی کمپنیاں جگہ کرائے پر لے کر آئی ٹی دفاتر بنا سکیں گی۔

یہ منصوبہ نہ صرف سی ڈی اے کی آمدن میں اضافہ کرے گا بلکہ اسلام آباد کے شہریوں کے لیے جدید اور معیاری آئی ٹی سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنائے گا۔ اس موقع پر کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ان کی اولین ترجیح اسلام آباد کے لوگوں کو مکمل سہولیات فراہم کرنا ہے۔ وہ اسلام آباد کیلئے مخصوص ترتیبات کر رہے ہیں تاکہ آنے والے شہریوں کو بہترین ممکنہ سہولیات ملیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں