پنجاب کے سٹوڈنٹس میں لیپ ٹاپس اور آئی پیڈز بانٹنے کی تیاریاں

وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف، نے ایک اہم اجلاس کی زیر صدارت ہائیر ایجوکیشن سکالرشپ اور آئی پیڈ سکیم کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پیف کی نامکمل بریفنگ پر اظہار ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور سکالرشپ سکیم کو مضبوط بنانے کی ہدایت دی۔

اس اہم اجلاس میں سابق سینیٹر پرویز رشید، ارکان صوبائی اسمبلی مریم اورنگزیب، نوشین عدنان، رانا سکندر حیات، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، چیئرمین پی آئی ٹی بی اور دیگر حکومتی حکام بھی شریک تھے۔

مریم نواز شریف نے پیف سکالرشپ کے لئے ایک جامع پلان طلب کیا اور سکالرشپ سکیم کو از سر نو مرتب کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے طلبہ کی ضروریات کا تعین کرکے آئی پیڈ اور لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی پیڈ اور لیپ ٹاپ سکیم کے لئے سٹوڈنٹس سروے کرانے کا حکم دیا اور کہا کہ ان دونوں سکیمز میں طلبہ کا فیڈ بیک نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے شعبہ تعلیم کو بے مقصد اور بے سمت ہونے سے بچانے کے پلان کا آغاز کیا اور ہائر ایجوکیشن کے علاوہ دیگر اداروں کو بھی نئے خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں