خلیفہ یونیورسٹی میں پاکستانی سٹوڈنٹس 15 لاکھ ماہانہ سکالرشپ کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟

پاکستان سمیت دنیا بھر کے طلبہ کا خواب ہوتا ہے کہ وہ بیرونِ ملک سے پی ایچ ڈی کریں۔ یہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا نہ صرف علم میں اضافہ کرتا ہے بلکہ مستقبل کو بھی سنوارتا ہے۔ پی ایچ ڈی کی ڈگری طلبہ کو تحقیق کے میدان میں مہارت دیتی ہے۔ بدقسمتی سے بہت سے ذہین طالب علم مالی مشکلات کی وجہ سے یہ خواب پورا نہیں کر پاتے۔ لیکن اب خلیفہ یونیورسٹی نے ایسے طلبہ کے لیے ایک سنہری موقع فراہم کیا ہے۔

خلیفہ یونیورسٹی ابوظہبی (متحدہ عرب امارات) میں واقع ہے اور یہ ایک اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے۔ یہ یونیورسٹی خاص طور پر سائنس، ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کے شعبوں میں مشہور ہے۔ یہاں دنیا بھر سے طلبہ آ کر جدید تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ یونیورسٹی میں جدید لیبارٹریز، تجربہ کار اساتذہ اور بہترین سہولیات موجود ہیں۔ اس کا مقصد طلبہ کو بہترین تعلیم فراہم کر کے ان کے مستقبل کو سنوارنا ہے۔

خلیفہ یونیورسٹی نے 2025 کے لیے مکمل فنڈڈ پی ایچ ڈی اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے۔ اس اسکالرشپ میں مکمل ٹیوشن فیس، ماہانہ وظیفہ، میڈیکل انشورنس اور بین الاقوامی کانفرنسوں میں شرکت شامل ہے۔ درخواست دینا بالکل مفت ہے اور طلبہ آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ یہ اسکالرشپ مختلف شعبوں میں پی ایچ ڈی کرنے والوں کے لیے ہے۔ اگر آپ محنتی ہیں اور کامیابی کے خواہاں ہیں تو یہ موقع آپ کے لیے بہترین ہے۔

خلیفہ یونیورسٹی اسکالرشپ 2025 کا خلاصہ:
• مطالعے کی سطح: پی ایچ ڈی

• یونیورسٹی: خلیفہ یونیورسٹی

• مقام: ابوظہبی، متحدہ عرب امارات

• شعبے: سائنس اور انجینئرنگ کے مختلف شعبے

• اسکالرشپ کی نوعیت: مکمل اور جزوی فنڈڈ

اہلیت: پاکستانی اور دیگر بین الاقوامی طلباء

پی ایچ ڈی ڈگری کا دورانیہ: 3 سے 4 سال

آخری تاریخ: 14 اپریل 2025

اہلیت کا معیار:
خلیفہ یونیورسٹی کی اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے کے لیے درج ذیل معیار پر پورا اترنا ضروری ہے:

١. ماسٹرز کی ڈگری میں طلبہ کا کم از کم CGPA 3.25 حاصل ہونا لازمی ہے۔

٢. براہ راست پی ایچ ڈی میں داخلے کے لیے CGPA کی شرط 3.5 ہے۔

٣. انگریزی زبان کی مہارت کے لیے امیدواروں کو TOEFL iBT میں کم از کم 91، IELTS میں 6.5، یا EmSAT میں 1550 کا اسکور حاصل کرنا ہوگا۔

٤. امیدواروں کے GRE اسکور کی کم از کم حد 150 ہے۔

٥. داخلے کے عمل میں انٹرویو دینا اور تمام ضروری دستاویزات جمع کرانا بھی لازمی ہے۔

خلیفہ یونیورسٹی اسکالرشپس 2025 کے تحت پیش کیے گئے پروگرامز:

سائنس کے شعبے میں:
• کیمسٹری
• ریاضی
• ارتھ سائنسز
• مالیکیولر لائف سائنسز
• فزکس
• بایومیڈیکل سائنسز
• پبلک ہیلتھ

انجینئرنگ کے شعبے میں:
• ایرو اسپیس انجینئرنگ
• بایومیڈیکل انجینئرنگ
• کیمیکل انجینئرنگ
• سول و انوائرمینٹل انجینئرنگ
• انجینئرنگ سسٹمز اینڈ مینجمنٹ
• الیکٹریکل و کمپیوٹر انجینئرنگ
• مٹیریلز سائنس
• مکینیکل انجینئرنگ
• نیوکلیئر انجینئرنگ (صرف UAE اور سعودی طلبہ کے لیے)
• پیٹرولیم انجینئرنگ
• روبوٹکس

خلیفہ یونیورسٹی اسکالرشپ 2025 کے فوائد:
اس اسکالرشپ کو حاصل کرنے والے طلبہ کو بے شمار فوائد حاصل ہوں گے، جو درج ذیل ہیں:

۱. طلبہ کو مکمل یا 75 فیصد تک ٹیوشن فیس میں رعایت دی جائے گی

۲. ہر مہینے 20,000 درہم تک کا وظیفہ دیا جائے گا تاکہ وہ مالی دباؤ کے بغیر تعلیم حاصل کر سکیں

۳. کتابوں، میڈیکل انشورنس، ویزہ اخراجات، اور بین الاقوامی کانفرنسز میں شرکت کے اخراجات اسکالرشپ میں شامل ہوں گے

۴. بین الاقوامی طلبہ کو سال میں ایک بار واپسی کا ہوائی ٹکٹ بھی دیا جائے گا

۵. گریجویشن کے بعد طلبہ کو خلیفہ یونیورسٹی یا اس کے پارٹنر اداروں میں کام کرنے کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا

درکار دستاویزات:
خلیفہ یونیورسٹی کی اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے کے خواہشمند طلبہ کو مندرجہ ذیل دستاویزات فراہم کرنا ہوں گی

۱. بیچلرز اور ماسٹرز کی ڈگری
۲. ایکویولینس سرٹیفکیٹ (غیر-UAE گریجویٹس کے لیے)
۳. مکمل تعلیمی ریکارڈ (ٹرانسکرپٹس)
۴. انگریزی زبان کی مہارت کے امتحانات کے اسکور (TOEFL، IELTS، یا EmSAT)
۵. جی آر ای (GRE) کا اسکور
۶. سی وی (CV)
۷. پاسپورٹ سائز تصویر
۸. درست پاسپورٹ اور UAE ویزہ (UAE کے رہائشیوں کے لیے)
۹. قومی شناختی کارڈ (UAE کے شہریوں اور رہائشیوں کے لیے)
۱۰. دو ریفرنس لیٹرز
۱۱. اسٹیٹمنٹ آف پرپز (Statement of Purpose)-500 سے 1000 الفاظ
۱۲. ریسرچ اسٹیٹمنٹ (صرف پی ایچ ڈی کے لیے)

اپلائی کرنے کا طریقہ کار:
پہلا مرحلہ: لنک کھولیں
۱۔ اپنی درخواست شروع کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں
https://www.ku.ac.ae/postgraduate-admissions

۲۔ نیچے اسکرول کریں اور “How to Apply”کے چوتھے مرحلے “Submit your application” پر جائیں اور “Apply Now” پر کلک کریں

دوسرا مرحلہ: نیا اکاؤنٹ بنائیں
۱۔ نئی درخواست شروع کرنے کے لیے “Create an account” پر کلک کریں۔

۲۔ نیچے دی گئی تمام تفصیلات درج کریں:
• پہلا نام
• درمیانی نام
• آخری نام
• ای میل ایڈریس
• تاریخ پیدائش
• قومیت
• موجودہ رہائشی ملک
• پاسپورٹ نمبر

۳۔ پھر “Submit” پر کلک کریں۔

تیسرا مرحلہ: اپنا اکاؤنٹ تصدیق کریں
۱۔ اکاؤنٹ کی تصدیق کے لیے آپ کو ایک ای میل موصول ہوگی جس میں پن (PIN) ہو گا۔

۲۔ ای میل میں “Activate Account” پر کلک کریں اور اپنا پن تبدیل کریں

چوتھا مرحلہ: اکاؤنٹ لاگ ان کریں
۱۔ لاگ ان کرنے کے لیے اپنا ای میل اور پاسورڈ درج کریں۔

۲۔ اسکے بعد “LOGIN” پر کلک کریں اور درخواست فارم کھل جائے گا

پانچواں مرحلہ: درخواست فارم پُر کریں
اکاؤنٹ لاگ ان کرنے کے بعد آپ کو درج ذیل حصے مکمل کرنے ہوں گے (ہر سیکشن کو مکمل کرنے کے بعد “Continue” پر لازمی کلک کریں):

۱۔ تعارف
۲۔ ذاتی معلومات
۳۔ رابطے کی معلومات
۴۔ پروگرام کا انتخاب
۵۔ یونیورسٹی کی معلومات
۶۔ ٹیسٹ اسکورز
۷۔ کام کا تجربہ
۸۔ اسکالرشپ
۹۔ رہائش کی ضرورت
۱۰۔ حوالہ جات کی تفصیلات
۱۱۔ درخواست کے دستاویزات
۱۲۔ دستخط
۱۳۔ جائزہ (Review)

چھٹا مرحلہ: درخواست فیس ادا کریں
۱۔ جب آپ درخواست مکمل کر لیں، تو “Finalize Application and Pay” پر کلک کریں۔

۲۔ ادائیگی کا طریقہ منتخب کریں۔

۳۔ “Pay” پر کلک کریں اور آپ کی درخواست جمع ہو جائے گی۔

نوٹ:
درخواست مکمل ہونے کے بعد یونیورسٹی اسکالرشپ کا جائزہ لے گی۔ اسکالرشپ کی تصدیق داخلے کے حتمی فیصلے کے ساتھ کی جائے گی۔

درخواست فیس ۲۰۰ درہم ہے (VAT سمیت) جو فارم جمع کرواتے وقت ادا کرنی ہو گی۔ آپ اپنی درخواست کا اسٹیٹس آن لائن اسٹیٹس پیج پر چیک کر سکتے ہیں۔

خلیفہ یونیورسٹی اسکالرشپ 2025 کی آخری تاریخ:
خلیفہ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی پروگرامز کے لیے اسکالرشپ حاصل کرنے کی خواہش رکھنے والے امیدواروں کے لیے درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 14 اپریل 2025 مقرر کی گئی ہے۔ اس تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

اعلیٰ تعلیم کا خواب وہی لوگ پورا کرتے ہیں جو وقت پر درست فیصلے کرتے ہیں۔ اگر آپ اپنے اس خواب کو حقیقت میں بدلنا چاہتے ہیں تو خلیفہ یونیورسٹی کا پی ایچ ڈی اسکالرشپ پروگرام آپ کے لیے ایک سنہری موقع ہے۔ آپ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے اپنی درخواست فوری طور پر جمع کروائیں۔ مزید تفصیلات کے لیے خبر کے اختتام پر دیے گئے “خلیفہ یونیورسٹی آفیشل ویب سائٹ” پر کلک کریں، جبکہ درخواست جمع کرانے کے لیے “ابھی اپلائی کریں” پر دبائیں۔

مزید اسکالرشپ کے مواقع، تعلیمی رہنمائی، اور بروقت اپڈیٹس کے لیے ایم این بی اردو سے جُڑے رہیں یا ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں۔

خلیفہ یونیورسٹی آفیشل ویب سائٹ

ابھی اپلائی کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں