غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری

غزہ میں بمباری کے ساتھ ساتھ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں بھی فلسطینیوں پر میزائل اور ڈرون سے حملے شروع کر دئیے جس کے نتیجے میں پانچ فلسطینی شہید ہوگئے.

عرب میڈیا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج نے آج طولکرم پناہ گزین کیمپ پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے. خبر رساں ادارے وفا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج طولکرم میں فلسطینی اسپتال میں تلاشی کی آڑ میں کاروائیاں کر رہی ہے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہر قلقیلیہ میں ایک اور فلسطینی شہید ہو گیا جبکہ اسرائیلی فوج نے غزہ اور مغربی کنارے میں پناہ گزین کیمپوں اور اسپتالوں کو بھی اپنا ہدف بنایا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں