غزہ کی موجودگی صورتحال پر امریکی قومی اسمبلی کے ترجمان جیک سلیوان کا اسرائیل کو دو ٹوک پیغام

امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جیک سلیوان نے ایک نجی ٹی وی شو میں کہا کہ امریکا نے اسرائیل کو غزہ کے ہسپتالوں پر حملہ کرنے سے منع کیا ہے.جس سے سویلینز کی زندگیوں کو خطرات کا سامنا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا نے اسرائیل پر واضح کردیا ہے کہ امریکا غزہ کے ہسپتالوں میں معصوم شہریوں پر مظالم کو دیکھنے کے حق میں نہیں ہے.

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری ہے۔ الشفا اسپتال میں اسنائپر کے ذریعے مریضوں کو نشانہ بنایاگیا جس کے نتیجے میں چار مریضوں کو گولی ماری گئی. فلسطینیوں پر اطلاعات کے مطابق ابھی تک بھی مظالم کا سلسلہ جاری ہے.

غزہ میں شہریوں پر حملوں کے بعد بھی اسرائیلی فوجی زخمیوں پر مظالم میں مصروف ہے جبکہ لشفا کے سرجن ڈاکٹر عبید نے اس بات کا بتایا کہ الشفا ہسپتال میں موجود زخمیوں کو اسنائپر کے ذریعے سے نشانہ بنایا جارہا ہے اور اسرائیلی فوج غزہ میں الشفا اور القدس ہسپتال کا محاصرہ کیے ہوئے ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں