نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ ای سی او اجلاس میں شرکت کےلیے آج تاجکستان روانہ ہوں گے

وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ آج تاشقند میں منعقد ہونےوالی 16 ویں اقتصادی تنظیم (ای سی او) میں شرکت کے لئے ایک آفیشل دورے کےلئے تاجکستان روانہ ہوں گے.

اس سمٹ میں وزیر اعظم پاکستان اپنے ای سی او ویژن 2025 اور تجارت, ٹرانسپورٹ اور مواصلات, توانائی, سیاحت اور معیشت کے شعبوں میں بہتری کے لیے علاقائی تعاون پر زور دیں گے.

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم پاکستان ازبکستان کی لیڈرشپ اور دیگر قائدین سے دوطرفہ امور پر بات چیت میں بھی شامل ہوں گے۔

اقتصادی تعاون تنظیم کے بانی رکن کے طور پر پاکستان ای سی او خطے کے روابط اور باہمی خوشحالی کے اہداف کے لیے پرعزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں