اسرائیلی فوج کا رہائشی عمارتوں پر حملہ کرنے کہ بعد پناہ گزینوں پر فضائی حملے جاری ہیں, صیہونی افواج نے المغازی, جبالیہ کیمپس پر رات گئے حملے شروع کردئیے۔
اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری ہیں, قابض اسرائیلی فوج کا رات گئے المغازی کیمپ پر حملہ جس میں 51 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں 30 افراد کی لاشیں دیر البلاح کے اقصی شہدا ہسپتال پہنچائی گئی۔
غزہ پر حملوں کا یہ سلسلہ گزشتہ تین ہفتوں سے جاری ہے, اسرائیل کا اقوام متحدہ کے الفخورا سکول اور انڈونیشیا اسپتال پر بھی حملہ فضائی حملہ جبکہ ترجمان حماس گروپ اسمائیل ہنیہ کے گھر پر بھی ڈرون حملہ کر کہ گھر کو تباہ کردیا گیا۔
اسرائیلی افواج کے کیمپس پر حملہ کرنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 21 افراد نے جام شہادت نوش کیا, اب تک 10,000 کے قریب فلسطینی شہید جبکہ 30,000 زخمی ہیں جن میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔
چلی, ترکیہ, اردن اور بحرین کے بعد افریقہ نے بھی اپنے سفیروں کو اسرائیل سے واپس بلا لیا