پاکستانی طالبہ ماہ نور ذہانت کی دوڑ میں نیوٹن سے بھی آگے نکل گئیں

پاکستان کے سٹوڈنٹس دنیا میں کسی سے کم نہیں، یہ ثابت کیا لاہور سے تعلق رکھنے والی طالبہ ماہ نور نے جن کی جانب سے برطانیہ میں ایسا کارنامہ سرانجام دیا گیا کہ ملک کا نام روشن کر دیا

پاکستان کے معروف پولیس افسر ڈی آئی جی سہیل ظفر چھٹہ (موجودہ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب) کی بھانجی نے برطانیہ میں جنرل سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن(GCSE) کے 34 مضامین میں ریکارڈ کامیابی اپنے نام کر لی

نتائج کے مطابق پاکستانی طالبہ ماہ نور کا مینسا آئی کیو ٹیسٹ میں سکور 161 رہا یعنی پاکستان کی اس بیٹی کا آئی کیو لیول البرٹ آئین سٹائین سے بھی زائد ہے اور ان کا شمار ذہانت کے لحاظ سے شمار دنیا کے سرفہرست ایک فیصد افراد میں ہوتا ہے

تفصیلات کے مطابق برٹش پاکستانی سٹوڈنٹ ماہ نور چیمہ نے مجموعی طور پر او لیول کے 10 امتحان سکول کی جانب سے جبکہ 24 امتحان بطور پرائیویٹ امیدوار دئیے اور ان کی جانب سے تمام مضامین میں اے سٹار گریڈ حاصل کرکے ریکارڈ کامیابی سمیٹی گئی ہے

اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب ڈی آئی جی سہیل ظفر چھٹہ کی جانب سے مسرت کا اظہار کیا گیا، سوشل میڈیا صارف کی پوسٹ پر انہوں نے لکھا کہ میری بھانجی نے ہم سب کا سر فخر سے بلند کر دیا انہوں نے ماہ نور کی کامیابی کا سہرا اپنی بہن طیبہ چیمہ کے سر سجاتے ہوئے لکھا کہ اس کا سارا کریڈٹ میری بہن کو جاتا ہے

ماہ نور کو کامیابی پر پاکستان بھر سے مبارکبادیں دی جا رہی ہیں اور صارفین سوشل میڈیا ملک کی بیٹی پر فخر کرتے نظر آتے ہیں، اس حوالے سے سابق خاتون اول ریحام خان کی جانب سے بھی ٹویٹ کی گئی

انہوں نے لکھا کہ

“‏مبارکباد ماہ نور 🙌
پاکستان کے لیے یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ برطانوی پاکستانی 16 سالہ طالبہ ماہ نور چیمہ نے جنرل سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن (GCSE)، کی سطح پر مجموعی طور پر 34 مضامین میں حیران کن کامیابی حاصل کر کے، برطانیہ کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر بھی ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ برطانوی پاکستانی طالب علم جس کا آئی کیو لیول آئن سٹائن سے زیادہ ہے”

اپنا تبصرہ بھیجیں