علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں روسی زبان سکھانے کا مرکز قائم

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد میں روسی زبان سکھانے کا مرکز قائم۔پاکستان میں تعینات روسی سفیر ڈینیلا گانیچ نے سینٹر کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود، یونیورسٹی کے ڈینز اور پرنسپل افسران موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق روسی سفیر کا کہنا تھا کہ روس اور پاکستان کے باہمی تعلقات عالمی استحکام کے لیے ناگزیر ہیں، اوپن ایجوکیشن سینٹر پاک۔روس تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔دوسری جانب اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر محمود کا کہنا تھا کہ روس اور پاکستان کے مابین 75 سالوں سے مضبوط تعلقات قائم ہیں، دونوں ممالک کی جامعات کے مابین تعلیمی اشتراک سے عوام ایک دوسرے کے مزید قریب آئیں گے۔

ترجمان جامعہ کے مطابق روسی زبان سیکھنے کے لئے 1100 درخواستیں موصول ہوئیں۔پہلے مرحلے میں 300 طلبہ نے آن لائن کلاسوں میں شرکت کی۔دوسرے مرحلے میں طلبہ کو دو ماہ فیس ٹو فیس موڈ کے تحت پڑھایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں