کورونا سے شہید ہونے والے ڈاکٹرز کے لیے تمغہ امتیاز کا اعلان

*وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا کرونا وباء کے دوران اپنی جان کی پرواہ کئیے بغیر مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے شہید ڈاکٹروں اور ہیلتھ ورکرز کو تمغہ امتیاز (بعد ازمرگ) دینے کا فیصلہ سامنے آیا ہے

اس حوالے سے وزیرِ اعظم نے ملک بھر سے ڈاکٹروں اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی کرونا وباء کے دوران خدمات کا اعتراف اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ملک کے ان بیٹوں اور بیٹیوں نے زمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے اس جان لیوا وباء سے جامِ شہادت نوش کیا، پوری قوم ان فرض شناس ڈاکترز اور فرانت لائن ہیلتھ ورکرز کی مقروض رہے گی

وزیرِ اعظم نے کہا کہ ان ڈاکٹرز اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے اہلِ خانہ قوم کا فخر ہیں پنجاب سے 81، سندھ سے 87، خیبر پختونخوا سے 23، بلوچستان سے 8، آزاد جموں و کشمیر سے 4 اور گلگت اور اسلام آباد سے ایک ڈاکٹر کو کرونا وباء کے دوران محنت و لگن سے لوگوں کی زندگیاں بچانے اور فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت پر تمغہ امتیاز (بعد ازمرگ) دیا جائے گا

پاکستان بھر سے 59 نرسوں اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو بھی کرونا وباء کے دوران اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر خدمات اور لوگوں کی جان بچانے پر تمغہ امتیاز (بعد ازمرگ) سے نوازا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں