ایم ڈی کیٹ دینے والے پونے دو لاکھ سٹوڈنٹس کے لیے کس صوبے میں کتنی سیٹیں۔۔۔

ملک بھر میں 1 لاکھ 74 ہزار 196 سٹوڈنٹس کی جانب سے پی ایم ڈی سی پورٹل پر ایم ڈی کیٹ امتحان کے لیے رجسٹریشن کا عمل مکمل ہوگیا

ترجمان پی ایم ڈی سی کے مطابق ٹیسٹ کے لیے 1 لاکھ 89 ہزار 261 سٹوڈنٹس نے اپلائی کیا، ملک بھر کے سرکاری میڈیکل کالجز میں مجموعی طور پر 9 ہزار 804 نشستوں پر سٹوڈنٹس داخلہ لے سکیں گے جبکہ نجی میڈیکل کالجز میں یہ تعداد 11 ہزار 515 بتائی جاتی ہے

ترجمان کے مطابق پی ایم ڈی سی کی جانب سے میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے سیٹوں کا اعلان صوبوں کے لحاظ سے کیا گیا ہے جس کے تحت پنجاب میں سب سے زیادہ سیٹیں 10 ہزار 49 مختص کی گئی ہیں جس میں پبلک سیکٹر کالجز میں 3 ہزار 680 سیٹیں ریگولر میڈیکل جبکہ 294 ڈینیٹل کالجز کے لیے ہونگی

جبکہ پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں یہ ہی تعداد 4 ہزار 900 ایم بی بی ایس کے لیے جبکہ 1 ہزار 175 پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں موجود ہیں

ترجمان کے مطابق سندھ میں میڈیکل کالجز میں مجموعی طور پر 5 ہزار 540 سیٹیں مختص کی گئی ہیں جس میں سے پبلک سیکٹر میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کے لیے 2 ہزار 450 جبکہ بی ڈی ایس کے لیے 500 سیٹیں ہیں اسی طرح نجی میڈیکل کالجز میں مجموعی طور پر ایم بی بی ایس کی 1 ہزار 850 جبکہ بی ڈی ایس کی 740 سیٹیں ہونگی

خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر 3 ہزار 310 سیٹیں میڈیکل سٹوڈنٹس کے نام ہونگی جس میں سے پبلک سیکٹر کالجز میں ایم بی بی ایس کے لیے 1 ہزار 466 جبکہ بی ڈی ایس کے لیے 319 اسی طرح پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کے لیے 1 ہزار جبکہ نجی بی ڈی ایس کے لیے 325 سیٹیں مختص کی گئی ہیں

بلوچستان کے حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 765 سیٹوں میں سے سرکاری میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کے لیے 536 جبکہ بی ڈی ایس کے لیے 79 سیٹیں مختص کی گئی ہیں

صوبہ بلوچستان میں نجی میڈیکل کالجز میں بھی سٹوڈنٹس کے لیے 150 سیٹیں ایم بی بی ایس کے لیے مختص کی گئی ہیں جبکہ صوبے میں بی ڈی ایس کے حوالے سے نجی اداروں میں تاحال پروگرام کا آغاز نہیں ہوسکا ہے

اسلام آباد میں مجموعی طور پر 1 ہزار 225 سیٹوں میں سے سرکاری کالجز میں 100 سیٹیں ایم بی بی ایس جبکہ 50 سیٹیں بی ڈی ایس کے لیے موجود ہیں جبکہ شہر اقتدار کے نجی میڈیکل کالجز میں مصنوعی طور پر 750 سیٹوں میں سے 425 ایم بی بی ایس جبکہ 325 بی ڈی ایس کے لیے مختص ہیں

آزاد جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر 430 سیٹیں ایم بی بی ایس کے لیے مختص ہیں جس میں سے 330 سرکاری جبکہ 100 نجی میڈیکل کالجز میں موجود ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں