پی ٹی آئی رہنماء راجہ خرم نواز نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی

رہنما پاکستان تحریک انصاف و سابق رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز کا نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ آج ہم نو مئی کو ہونے والے پر تشدد واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔پاکستانی عوام کی حفاظت کے لئے پا افواج کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔ نو مئی کو ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ان حملوں کو شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔ جو لوگ ان حملوں میں ملوث ہیں انکو پاکستان کے آئین و قانون کے مطابق سزا ملی چاہئے۔ احتجاج کرنا ہمارا آئنی حق ہے حلقے کی عوام کے لئے جدو جہد جاری ہے۔ آج میں اور میرے ساتھی تمام پی ٹی آئی کے عہدوں سے دستبردار ہوتے ہیں۔ ہم نے اپنے حلقے کی طرف سے سب کو بلایا مشاورت کی اور فیصلہ کیاہے کہ ہم سیاست سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ آج جو حالات چل رہے ہیں ہمارے جو بڑے ہیں پاک فوج عدلیہ سب کو مل کر بیٹھنا چاہئے۔ ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کے لئے لائحہ عمل بنائیں۔ اگلا لائحہ عمل اپنے حلقے میں مشاورت کے بعد اعلان کروں گا۔ سیاست میں مذید رینا ہے یا کہ نہیں حلقے کی عوام سے مشاورت کروں گا۔ ہم نے ساڑھے تین سال اپنے حلقے کے عوام کی خدمت کی ہے۔ ہم نے تحریک انصاف کو چھوڑ دیا ہے۔

مزید ان کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ عمران خان نے کسی کو تیش دلوایا۔ عران خان خود بھی اداروں کی عزت کرتے ہیں۔ بحرحال جو کبھی بھی ہوا انتہائی غلط ہوا ہے۔ ہماری بارہ سالہ جدو جہد میں اداروں کی عزت کرنا شامل ہے۔ میرے اوپر کوئی کیسز نہیں ہیں کوئی دباؤ نہیں ہے میری کوئی ویڈیو بھی نہیں ہے۔جو کارکن بے گناہ جیلوں میں قید ہیں انکو رہائی ملی چاہئے۔ میرے لئے میرے حلقے کے لوگوں کی مشاورت اہم ہے۔ ہم اپنے اداروں کے ساتھ محاذ آرائی نہیں کر سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں