پاکستان سے بیرون ملک جانے والے شہریوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

پاکستان کی معاشی بگڑتی صورتحال بیرون ممالک جانےکے خواہش مند پاکستانیوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہونے لگا ہے، وزارت داخلہ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو پاسپورٹ کے اجراء کے لیے ماہانہ 7 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں ہیں جبکہ کچھ ماہ قبل ماہانہ 4لاکھ پاکستانی پاسپورٹ کے حصول کے لیے درخواستیں موصول ہوتی تھیں

زرائع وزرات داخلہ کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہونے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ آفس بیک لاگ کا شکار ہونے لگے ہیں

ترجمان وزرات داخلہ کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ کے اجراء کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کر کے بیک لاگ کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں اور جلد ہی پاسپورٹس کے اجراء کے تمام بیک لاگ ختم کرنے کے میں جلد کامیاب ہو جائیں گے

ترجمان وزرات داخلہ کا کہنا ہے کہ غیر معمولی اور غیر متوقع حالات کی وجہ سے عام لوگوں کو ہونے والی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں