بلوچستان کے سیلاب زدگان کو 100 گھروں کا تحفہ، حدیقہ کیانی نے ماں سے کیا وعدہ پورا کر دیا

معروف سنگر اور سماجی ورکر حدیقہ کیانی کی جانب سے سیلاب میں پھنسے بلوچستان کے سیلاب زدگان کے لیے بڑا تحفہ، کئی روز سے صوبے میں قیام کرکے ان کی جانب سے آخر کار سیلاب متاثرین کے لیے 100 گھر مکمل کر لیے گئے اور قبضہ بھی متاثرین خاندانوں کو دے دیا گیا

معروف پاکستانی سنگر و سماجی کارکن کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں اللہ اور سپورٹ کرنے والے شہریوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے ان کو آگاہ کیا گیا کہ ان کی دعاؤں اور سپورٹ کی وجہ سے وہ 100 گھر بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں

ان کے مطابق نہ صرف گھر بلکہ ایک چھوٹا سا میٹرنٹی سینٹر، فارمیسی، کریانہ سٹور اور پرائمری سکول بھی قائم کر دیا گیا ہے، ان کی آرگنائزیشن وسیلہ راہ کی جانب سے یہ مشن مکمل کرنے پر وہ خاصی خوش دکھائی دیں، ان کی جانب سے بچوں، خواتین اور وہاں کے مکمل ہونے والے پراجیکٹس کے ساتھ تصاویر بھی شئیر کی گئیں

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی ماں اور بلوچستان کی ماؤں سے کیا گیا وعدہ پورا کیا اور وہ یہ کاوشوں کا سلسلہ ہمیشہ جاری رکھیں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں