گلی محلے کی کرکٹ کھیلتے ہوئے سندھ کے آبائی شہر لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے شاہنواز دھانی بین الاقوامی گراؤنڈز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پہنچ گئے لیکن اس کے باوجود نہ ہی اپنے آبائی شہر کو بھولے نہ ہی اپنے سکول کو۔۔۔
گزشتہ روز گھر سے نکلے اور پرائمری کی تعلیم جس سکول سے پاس کی وہاں پہنچ گئے، سکول انتظامیہ اپنے سٹار سٹوڈنٹ کو دیکھ کر دنگ رہ گئی، ان کو مختلف کلاسز کا دورہ کروایا، دھانی کلاسز میں پہنچتے ہی دوبارہ سے اپنے بچپن کی یادوں میں گم ہوگئے
ان کی جانب سے کلاس رومز کے بینچز پر بیٹھ کر بچوں کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائی گئیں اور آٹو گراف کی لگی لمبی لائن سے بھی نمٹے
سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہوئیں تو مختلف فینز کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے، دھانی سے بھی نہ رہا گیا تو ایک تصویر پر بیان داغتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے اپنا پرائمری سکول وزٹ کرنا ایک اعزاز سے کم نہ تھا
https://twitter.com/ShahnawazDahani/status/1620311561989685249?t=Vi3vnR08D6_gwv_TiPE-WA&s=19
انہوں نے لکھا کہ چونکہ ان کے والدین پرائمری سکول کے بعد ان کو مزید پڑھا نہ سکے تو وہ چھٹی سکول تک ہی یہاں پڑھ سکے جس کے بعد سرکاری سکول میں داخلہ لے لیا جس کے بعد انہوں نے انٹرمیڈیٹ اور بعدازاں بی کام تک تعلیم حاصل کی