سوات میں ہوئی سکول وین پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق جبکہ دو طالب علم شدید زخمی ہوگئے
سوات پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ واقعہ چار باغ کے علاقے گلی باغ میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی جانب سے سکول وین کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا
پولیس کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ دو زخمی سٹوڈنٹس کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جاچکا ہے جبکہ علاقے کا محاصرہ کرکے ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے
سوشل میڈیا پر وقوعہ کے حوالے سے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان کی جانب سے کہا گیا کہ سیکورٹی ادارے کیا کر رہے ہیں ہمارے سکول اور بچے بھی محفوظ نہیں
https://twitter.com/SenatorMushtaq/status/1579366786763747328?t=djTDcXH3LfT49efSTxN_9A&s=19
رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کی جانب سے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے لکھا گیا کہ سوات کے شہری اس سے قبل بھی دہشتگردی کے خلاف احتجاج کرتے رہے ہیں لیکن ان کی آوازوں کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے
https://twitter.com/mjdawar/status/1579362029240213505?t=0nLEfvqC2cfcCejTF3c6kA&s=19
واقعہ کے خلاف ہزاروں سٹوڈنٹس کی جانب سے احتجاج کیا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت تعلیم کا حصول محفوظ بنائے اور تعلیمی اداروں کو سیکورٹی فراہم کرے
https://twitter.com/Xadeejournalist/status/1579436459815501826?t=vnaoGgMKKKSEtHAdFdrzaw&s=19
https://twitter.com/afghan_tariq/status/1579419427162161155?t=bjKonIo1z80634mKN7Oa-g&s=19