سوات میں ہوئی سکول وین پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق جبکہ دو طالب علم شدید زخمی ہوگئے
سوات پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ واقعہ چار باغ کے علاقے گلی باغ میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی جانب سے سکول وین کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا
پولیس کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ دو زخمی سٹوڈنٹس کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جاچکا ہے جبکہ علاقے کا محاصرہ کرکے ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے
سوشل میڈیا پر وقوعہ کے حوالے سے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان کی جانب سے کہا گیا کہ سیکورٹی ادارے کیا کر رہے ہیں ہمارے سکول اور بچے بھی محفوظ نہیں
سوات گلی باغ میں سکول گاڑی پرنامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے2طلباء زخمی/ڈرائیورجاں بحق۔ @GovernmentKP @GovtofPakistan سیکیورٹی/انٹیلیجنس ادارے، @KP_Police1 کیاکررہےہیں۔سکول اور بچے بھی محفوظ نہیں ہیں۔اس واقعہ کی مذمت کرتاہوں۔دہشت گردوں کوفوری گرفتارکرکےکیفرکردار تک پہنچایاجائے۔ pic.twitter.com/jMNDPjsXY9
— Senator Mushtaq Ahmad Khan (@SenatorMushtaq) October 10, 2022
رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کی جانب سے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے لکھا گیا کہ سوات کے شہری اس سے قبل بھی دہشتگردی کے خلاف احتجاج کرتے رہے ہیں لیکن ان کی آوازوں کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے
The attack on a school van in Swat should serve as a wake up call for the state that appears to be losing its writ in Swat once again. The people of Swat have been protesting against terrorism but their voices are being ignored. Pashtuns are being thrown to the wolves again.
— Mohsin Dawar (@mjdawar) October 10, 2022
واقعہ کے خلاف ہزاروں سٹوڈنٹس کی جانب سے احتجاج کیا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت تعلیم کا حصول محفوظ بنائے اور تعلیمی اداروں کو سیکورٹی فراہم کرے
Hundreds of students came out to protest in #Swat over growing lawlessness and terrorist attacks demanding @KPGovernment and security forces to provide them security pic.twitter.com/1bmmshG1SG
— Mubashir Zaidi (@Xadeejournalist) October 10, 2022
People of Swat and students came out to roads against the attack on school Vans by terrorists in Swat and Lower Dir. They demanded the immediate arrest of the culprits. #Swat pic.twitter.com/vYSjHu4j7D
— Tariq Afghan (@afghan_tariq) October 10, 2022