گزشتہ روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت میں پی ٹی آئی سینٹرز نے ہاتھ کھڑے کر دئیے اور پیپلز پارٹی با آسانی اتحادی جماعتوں سوائے ن لیگ کے پی ایم ڈی سی ترمیمی بل منظور کروانے میں کامیاب ہوگئی۔
بل منظور ہوتے ہی کمیٹی روم میں موجود پی ایم ڈی سی کے سابقہ ملازمین، میڈیکل سٹوڈنٹس اور ڈاکٹرز سمیت پیپلز پارٹی کے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل اور سینٹرز کے چہروں پر جیسے رونق سی آگئی باہر نکلے تو میڈیا سے بات کرتے ہوئے صاف اعلان کیا کہ اب ایم ڈی کیٹ صوبائی معاملہ ہوگا اور ساتھ ہی ساتھ لوکل پاکستانی ڈاکٹرز کے لیے این ایل ای امتحان کو بھی ختم کرنے کا اعلان کر دیا تاہم بیرون ملک سے ایم بی بی ایس کرنے والے میڈیکل گریجویٹس کے لیے لائسنسنگ امتحان کی شرط کو قائم رکھا گیا
اب صورتحال یہ بن چکی کہ کئی ماہ سے ایم ڈی کیٹ کی تیاری کرنے والے سٹوڈنٹس کی یہ سمجھ سے باہر ہے کہ وہ اس خبر پر خوش ہوں یا غمگین؟ سٹوڈنٹس کی زیادہ تر تعداد اس بل منظوری کی خبر سے خوش نظر آتی ہے گزشتہ روز ٹویٹر پر ٹرینڈنگ کرتے ہوئے ان کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ ایم ڈی کیٹ سے قبل پی ایم ڈی سی کو بحال کیا جائے تاکہ اس سال ایم ڈی کیٹ پی ایم سی کی بجائے نئی باڈی لے اب سوال یہ ہے کہ کیا 7 تاریخ سے شروع ہونے والے ایم ڈی کیٹ امتحانات کو پی ایم ڈی سی کے تحت منعقد کرنا ممکن ہے؟
اس حوالے سے مختلف ٹویٹر سٹوڈنٹس صارفین کی جانب سے اس وقت #PMDC ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے جہاں پی ایم ڈی سی کے حوالے سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں
عدنان خان نامی صارف سٹوڈنٹس کو ایم ڈی کیٹ کے حوالے سے فیک نیوز پر دھیان نہ دینے کا مشورہ دے رہے ہیں
https://twitter.com/ShadmanKhan42/status/1562135666129092608?s=19
ایک میڈیکل سٹوڈنٹ کی جانب سے لکھا گیا کہ وہ تمام لوگ جن کا ایم ڈی کیٹ سے کوئی لینا دینا نہیں وہ پی ایم ڈی سی کی واپسی پر جشن منا رہے ہیں میرا تین ہفتے بعد امتحان ہے یہ سب بند کیا جائے
https://twitter.com/ISanayy/status/1562146713745248256?t=HqQQbJz8ODX7-83dormcQQ&s=19
ایک اور صارف کی جانب سے لکھا گیا کہ اب جب ہم سب پی ایم سی کے تحت ہونے والے ایم ڈی کیٹ کی تیاری مکمل کر چکے تو پی ایم ڈی سی آگیا ان کی جانب سے اس ساری قانون سازی کو سیاسی مفادات کے ساتھ جوڑا گیا
https://twitter.com/123Xdeadshotx/status/1562339887101231104?t=ePp7VpfodhBFl0GiOkZ1Yw&s=19
توبہ نامی صارف کی جانب سے پی ایم ڈی سی کی واپسی کو اپنے خواب کی تعبیر کے ساتھ جوڑا گیا
https://twitter.com/thetoobaism/status/1562044739091922945?t=FL4ToH11vkfIroi1pvNNhQ&s=19
مختلف صارفین کی جانب سے پی ایم ڈی سی کے حوالے سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں تاہم اس صورتحال میں پی ایم سی حکام خاموش دکھائی دیتے ہیں جس وجہ سے فیک نیوز کا راج عام دکھائی دیتا ہے جس میں سٹوڈنٹس کو پی ایم ڈی سی کے حوالے سے مختلف من گھڑت خبریں دیکر ان سے لائکس وصول کیے جا رہے ہیں