سلمان بٹ اب سلیکشن کمیٹی کا حصہ نہیں رہے،وہاب ریاض کا اعلان

پی سی بی نے ایک روز قبل سلمان بٹ،کامران اکمل اور راؤ افتخار کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کا معاون مقرر کیا تھا۔سلمان بٹ کا سلیکشن کمیٹی میں نام آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وہاب ریاض اور پی سی بی پر تنقید کا آغاز ہو گیا ۔اس تنقید کے دباؤ میں آ کر وہاب ریاض نے سلمان بٹ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے نکالنے کا اعلان کر دیا۔

وہاب ریاض کہتے ہیں کہ سلمان بٹ پی سی بی کے پے رول پر نہیں تھے۔ انکو کنسلٹنٹ کے طور پر رکھا تھا وہ صرف ان پٹ دے سکتے تھے ،فیصلے نہیں لے سکتے تھے۔ کافی لوگ پراپیگنڈا بنا رہے تھے، سلمان بٹ کو بتا دیا ہے کہ وہ میری ٹیم کا حصہ نہیں ہوسکتے۔لوگ مجھے سلمان بٹ کے ساتھ منسوب کررہے تھے۔

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض کہتے ہیں کہ اسد شفیق کو کنسلٹنٹ کے طور پر رکھ لیا ہے ۔وہ یکم جنوری سے جوائن کریں گے۔ اسد شفیق کا تعلق کراچی سے ہے شکر ہے کراچی والے خوش ہو جائیں گے۔

چیف سلیکٹر وہاب ریاض کا احمد شہزاد کے بارے میں کہنا تھا کہ احمد شہزاد کی تین سال کی پرفارمنس کیا ہے میں بتاتا ہوں۔ انکے تین سال میں 18 میچز میں 653 رنز ہیں۔ وہ تین سال سے پی ایس ایل نہیں کھیلے جبکہ اس سیزن میں اچھی پرفارمنس دی ہے انکو ضرور نظروں میں رکھونگا۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے سلمان بٹ کی جگہ پر اسد شفیق کو چیف سلیکٹر کا کنسلٹنٹ مقرر کر دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں