اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے مختلف علاقوں میں مسلسل گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مزاحمتی گروپ حماس کی جانب سے بھی جوابی کاروائیاں کی جا رہی ہیں
اس حوالے سے عالمی میڈیا میں خبریں زیر گردش ہیں کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے بھتیجے یائر ایڈونیتن یاہو کو حماس کے بریگیڈ القسام نے غرہ میں ہلاک کردیا ہے
ایڈونیتن یاہو کی ہلاکت کی خبر ترک میڈیا میں بھی رپورٹ کی گئی ہے، ترک میڈیا کی رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ یائر ایڈونیتن یاہو کو القسام بریگیڈ نے ہلاک کیاہے
اسرائیلی وزیرِ اعظم کے بھتیجے کی موت کی خبر فلسطینی مزاحمتی گروپس کے الاقصیٰ فلڈ آپریشن کے بعد بڑھی ہوئی کشیدگی کے درمیان سامنے آئی ہے
تاہم اسرائیلی میڈیا یا اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اس خبر کی تصدیق ابھی تک نہیں کی
لیکن اس خبر کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث نے ضرور جنم لے لیا ہے
دوسری جانب اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کی جانب سے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ بھی طول پکڑ رہا ہے