پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سنسنی خیز میچ آج کھیلا گیا۔پاکستان نے پہلے ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 402 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے رچن روندرا نے 94 بالوں پر 108 رنز بنائے۔جب کہ پاکستان کی طرف سے محمد وسیم جونیئر نے 10 اوورز میں 60 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔
402 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان نے بہت اچھا آغاز کیا۔پاکستان نے پہلے 21.3 اوورز میں 160 رنز بنا لیے تھے کہ بارش آگئی۔بارش رکنے کے بعد پاکستان کو 41 اوورز میں 342 رنز کا ہدف دیا گیا۔بارش رکنے کے بعد پاکستان نے 25.3 اوورز میں 200 رنز بنا لیے تھے کہ بارش دوبارہ آ گئی اور میچ کا اغاز نہ ہو سکا۔ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت پاکستان کو 25.3 اوورز میں179 رنز بنانے تھے جبکہ پاکستان کا اسکور 200 تھا۔پاکستان کو 21 رنز سے فاتح قرار دیا گیا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران بہت سے ریکارڈز بنے جن میں سے کچھ ریکارڈز درج ذیل ہیں:
ا۔پہلی اننگز میں سب سے زیادہ رنز
نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 401 رنز بنانے کے بعد کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں نیوزی لینڈ کی جانب سےسب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنایا۔
2۔پہلے کرکٹ ورلڈکپ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والا بلے باز
اس میچ میں نیوزی لینڈ کے اوپنر رچن روندرا نے 108 رنز بنائے جس کے ساتھ وہ پہلے کرکٹ ورلڈ کپ میں کھیلنے والے بلے بازوں میں تین سنچریاں بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔
3-پہلے کرکٹ ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز
آج کے میچ میں 108 رنز بنانے کے بعد رچن رویندرا کے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں 523 رنز ہو گئے ہیں جس کے ساتھ وہ پہلے کرکٹ ورلڈ کپ میں 500 سے زیادہ رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔
4۔شاہین شاہ آفریدی کا انوکھا ریکارڈ
نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں پاکستانی بولر شاہین شاہ آفریدی کو 10 اوورز میں 90 رنز پڑے ۔اس سے پہلے کرکٹ ورلڈکپ کی تاریخ میں کسی بھی پاکستانی بولر کو اتنے رنز نہیں پڑے تھے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے فخر زمان نے 81 گیندوں پر 126 رنز بنائے ۔
5۔ورلڈکپ 2023 میں پانچویں تیز ترین سینچری
فخر زمان 63 گیندوں پر سینچری کرنے کے بعد کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں سینچری کرنے والے پانچویں تیز ترین بلے باز بن گئے ۔
6-پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز
فخر زمان نے 126 رنز کی اننگز میں 11 چھکے لگائے۔اس کے بعد فخر زمان کرکٹ ورلڈکپ کی تاریخ میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے پاکستانی بلے باز بن گئے ۔اس سے پہلے شاہد خان آفریدی نے بھی ایک اننگز میں 11 چھکے لگاۓ تھے ۔