کرکٹ ورلڈکپ کے بائیسویں میچ میں افغانستان نے پاکستان کو8 وکٹوں سے شکشت دے دی!!!
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے افغانستان کو 283 کا ہدف دیا ۔
پاکستان کی طرف سے کپتان بابر اعظم نے 92 گیندوں پر 74 رنز بنائے جبکہ افتخار احمد نے 27 گیندوں پر 40 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔افغانستان کی طرف سے نور احمد نے 10 اوورز میں 49 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں ۔
افغانستان نے مجموعی طور پر ہدف1 اوور قبل ہی حاصل کر لیا۔ہدف کے تعاقب میں افغانی اوپنر بلے بازوں نے شاندار آغاز کیا۔رحمان اللہ غرباز نے 9چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 53 گیندوں پر 65 رنز اسکور کیے جبکہ ابراہیم زادران نے 113 گیندوں پر 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔
پاکستان کی طرف سے کوئی باؤلر متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکا البتہ شاہین اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس میچ سے قبل پاکستان کو افغانستان کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں 7 میچز کی برتری حاصل تھی!!!