برٹش کونسل چیوننگ سکالرشپ کے لیے یونیورسٹیز میں خود جاکر سٹوڈنٹس کو دعوت کیوں دے رہا؟

برطانیہ کی حکومت نے گریجویٹس پاکستانی طلباء کے لیے چیوننگ اسکالرشپ پروگرام کا اہم اعلان کر دیا ہے۔ یہ برطانیہ کی تاریخ کا سب سے بڑا اور اہم اسکالرشپ پروگرام ہے جس کے لیے ہر سال پاکستانی اور بین الاقوامی اسکالرز کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ یہ خاص طور پر بین الاقوامی طلباء کے لیے مکمل طور پر فنڈڈ ماسٹرز اسکالرشپ ہے۔ ‏یہ اسکالرشپ پروگرام 1983 میں Foreign and Commonwealth Office Awards Scheme (FCOAS) کے طور پر شروع ہوا جسے فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس (FCO) اور پارٹنر تنظیموں کے ذریعے مالیاتی فنڈز فراہم کیے جاتے ہیں۔ اسے حاصل کرنے کی صورت میں آپ ایک سال تک برطانیہ میں رہیں گے اور اپنی خوابوں کی يونیورسٹی میں تعليم حاصل کریں گے۔

چیوننگ اسکالرشپ پروگرام کے تحت آپ 150 سے زاٸد اعلی تعليمی اداروں میں 12,000 سے زیاده ماسٹرز کورسز میں سے ایک کورس کا انتخاب کر کے ماسٹر کی تعلیم مکمل کر سکتے ہیں۔ اس اسکالرشپ پروگرام میں آپکو یونیورسٹی کی فل ٹیوشن فیس کے ساتھ ساتھ برطانیہ میں اکانومی کلاس کی واپسی کا ہوائی کرایہ، ماہانہ رہنے کا وظیفہ، اور ضروری اخراجات کو پورا کرنے کے لیے اضافی گرانٹس اور الاؤنس بھی دیے جاٸیں گے۔ اس اسکالرشپ پروگرام کے لیے درخواستیں 12 ستمبر کو کھولی گٸی تھیں اور 7 نومبر کو بند کر دی جاٸیں گی لہذا جو طلباء انڈرگریجویٹ ڈگری مکمل کر چکے ہیں انہیں اس اسکالرشپ پروگرام کے لیے ضرور درخواست دینی چاٸیے۔

برطانیہ میں چیوننگ اسکالرشپ 2024 کے بارے میں مختصر تفصیلات:

میزبان ملک:
یونائیٹڈ کنگڈم (UK)

میزبان تنظیم:
چیوننگ ایوارڈز فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس (FCO) اور پارٹنر تنظیموں کے ذریعے دیے جاتے ہیں

ڈگری کی سطح:
ماسٹر ڈگری پروگرام

پروگرام کا دورانیہ:
1 سالہ ماسٹر ڈگری پروگرام

مالیاتی کوریج:
مکمل طور پر فنڈڈ

وظائف کی تعداد:
اٹھارہ سو (1800)

آخری تاریخ:
7 نومبر 2023

چیوننگ اسکالرشپ 2024 کے لیے اہلیت کا معیار:
صرف درج ذیل اہلیت کے معیار پر پورا اترنے والے امیدوار چیوننگ اسکالرشپ پروگرام کے لیے درخواست دے سکتے ہیں:

١۔ جن امیدواروں کے پاس چیوننگ کے اہل ملک یا علاقے کی شہریت موجود ہے وہ درخواست دے سکتے ہیں۔ اہل ممالک کی فہرست دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

٢۔ جن امیدواروں کو کم از کم دو سال کام کا تجربہ(تقریباً 2800 گھنٹے) حاصل ہے وہ درخواست دے سکتے ہیں۔

٣۔ جن امیدواروں نے انڈرگریجویٹ ڈگری (برطانیہ میں 2:1 آنرز کی ڈگری کے برابر) مکمل کر لی ہے وہ درخواست دے سکتے ہیں۔

٤۔ درخواست دینے والے امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ تین اہل UK یونیورسٹی کورسز کے لیے درخواست دیں اور ان اختیارات میں سے کسی ایک یونیورسٹی سے Unconditional Offer Letter حاصل کریں۔

٥۔ چیوننگ اسکالرشپ کے ذریعے ماسٹر ڈگری مکمل کرنے کے بعد امیدواروں کو کم از کم دو سال کے لیے پاکستان واپس آنا ہو گا۔

چیوننگ اسکالرشپ 2024 کے لیے نا اہلی کا معیار:
• برطانوی یا دوہری برطانوی شہریت رکھنے والے امیدوار درخواست نہیں دے سکتے۔

• غیر چیوننگ ملک میں پناہ گزین کی حیثیت رکھنے والے امیدوار درخواست نہیں دے سکتے۔

• ملازمین، سابق ملازمین، یا حکومت کے موجودہ اور سابق ملازمین کے رشتہ دار ہیں، یا ایسوسی ایشن ممبر آف کامن ویلتھ یونیورسٹیز کے اسٹاف ممبر درخواست نہیں دے سکتے۔

• یوکے حکومت کی مالی امداد کے تحت برطانیہ میں مقیم افراد درخواست نہیں دے سکتے۔

چیوننگ اسکالرشپ 2024 کے فواٸد:
چیوننگ اسکالرشپ کے لیے جن طلباء کو منتخب کیا جاٸے گا ان کو مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ درج ذیل فواٸد حاصل ہوں گے:

• ایک سالہ ماسٹر ڈگری پروگرام کے لیے یونیورسٹی کی مکمل ٹیوشن فیس دی جاٸے گی۔

• ماہانہ الاؤنس بھی دیا جاٸے گا۔

• آبائی ملک سے برطانیہ تک ہوائی جہاز کے سفر کے اخراجات بھی پورے کیے جاٸیں گے۔

• بین الاقوامی طلباء کو آمد کی گرانٹ (arrival grant) ملے گی۔

• ویزا درخواست کی فیس دی جاٸے گی۔

• چیوننگ کی تقریبات میں شرکت کرنے کے لیے گرانٹ بھی فراہم کی جاٸے گی۔

کام کے تجربے کی اہل اقسام:
طالب علم چیوننگ اسکالرشپ کے لیے درخواست جمع کرانے سے پہلے اس بات کو یقینی بناٸیں کہ وہ کام کے تجربے کی ضرورت کو لازمی پورا کریں۔ Chevening اسکالرشپس کا تقاضا ہے کہ آپکو کم از کم دو سال کا کام کا تجربہ ہو۔ کام کے تجربے کے لیے درج ذیل اقسام قبول کی جاٸیں گی:
• کل وقتی ملازمت (Full-time employment )
• پارٹ ٹائم ملازمت (Part-time employment)
• رضاکارانہ کام (Voluntary work)
• ادا شدہ یا بلا معاوضہ انٹرن شپس

کام کے تجربے کی ضروریات کے بارے میں مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں۔

چیوننگ اسکالرشپ 2024 کے لیے درخواست جمع کرانے کے لیے درکار دستاویزات:
• پاسپورٹ یا قومی شناختی کارڈ کی کاپی
• سی وی
• تعلیمی دستاویزات (نقلیں، ڈگریاں، وغیرہ)
• مقصد کا بیان (Statement Of Purpose)
• حوصلہ افزاٸی کا خط (Letter Of Motivation)
• منتخب یونیورسٹی کے لیے غیر مشروط پیشکش خط (Unconditional Offer Letter)
• انگریزی زبان کی مہارت کا ثبوت (آپ اسے درخواست کے بعد بھی جمع کرا سکتے ہیں)۔

چیوننگ اسکالرشپ کے لیے انگریزی زبان کے ٹیسٹ کی ضرورت:
سال 2020 میں برطانیہ میں چیوننگ اسکالرشپ پروگرام کے لیے درخواست دینے والے امیدواروں کے لیے انگریزی زبان کی ضرورت کو ہٹا دیا گیا تھا۔ لیکن اگر آپ کی منتخب کردہ یونیورسٹی کو انگریزی زبان کا ثبوت دیگر دستاویزات کے ساتھ لازمی درکار ہے تو اس صورت میں آپکو انگریزی زبان کا ٹیسٹ اسکور جمع کرانا پڑے کا۔
چیوننگ پانچ فراہم کنندگان (providers) سے انگریزی زبان کے ٹیسٹ قبول کرتا ہے:
١۔ اکیڈمک IELTS (سکور: 6.5)
٢۔ Pearson PTE Academic (سکور: 58)
٣۔ TOEFL iBT (سکور: 79)
٤۔ C1 Advanced (سکور: 176)
٥۔Trinity ISE II (B2)

چیوننگ اسکالرشپ 2024 کے لیے اپلاٸی کرنے کا طریقہ:
چیوننگ اسکالرشپس کے لیے درخواست دینے کا عمل آن لاٸن ہے۔ ہم نے آپکے لیے ایک مرحلہ وار گاٸیڈ تیار کی ہے۔ لہذا آپ درج ذیل مراحل پر عمل کر کے ابھی درخواست جمع کرواٸیں۔

مرحلہ ١:
• چیوننگ کی آفیشل ویب سائٹ پر جانے کے لیے یہاں کلک کریں یا اس لنک پر جاٸیں: https://www.chevening.org/scholarships/
• اوپر Menu پر کلک کریں اور وہاں ‘Apply’ ٹیب پر کلک کریں۔

مرحلہ ٢:
• اسکے بعد Select country میں’پاکستان’ کو سلیکٹ کریں اور Select award میں ‘اسکالرشپ’ کو سلیکٹ کریں۔
• پھر Search پر کلک کریں۔

مرحلہ ٣:
• سرچ پر دباتے ہی چیوننگ ان پاکستان کا Page آپکے سامنے کھل جاٸے گا۔ نیچے scroll down کر کے Apply Today پر کلک کریں.
• اگر آپ نے پہلے اکاٶنٹ نہیں بنایا ہوا تو Register Here پر کلک کریں۔
• اپنی تمام ذاتی معلومات کو پُر کر کے Submit پر کلک کریں۔ پھر Login Here پر کلک کریں۔
• آپکو ایک ای میل موصول ہو گی جس میں ایک لنک اور User Name دیا جاٸے گا۔
• اس لنک پر کلک کر کے اپنے اکاٶنٹ کا پاسورڈ سیٹ کریں۔ پھر Submit پر دباٸیں اور آپکا اکاٶنٹ Log In ہو جاٸے گا۔

مرحلہ ٤:
• آپکے سامنے آن لائن درخواست فارم کھل جاٸے گا جس میں آپ اپنی ذاتی معلومات، ایڈریس، اور دیگر معلومات درج کریں اور ساتھ ساتھ Save بٹن پر کلک کریں۔

مرحلہ ٥:
برطانیہ کی یونیورسٹی اور ماسٹر کے تین کورسز کا انتخاب کریں۔

مرحلہ ٦:
اپنے مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کریں۔ (نوٹ: آپ چیوننگ اسکالرشپ کے لیے حوالہ/سفارش کے خطوط اپریل 2022 کے آخر تک اپ لوڈ کر سکتے ہیں)۔

مرحلہ ٧:
اپنی درخواست مکمل کرنے کے بعد Submit to Chevening پر کلک کریں اور اس طرح آپکی درخواست Submit ہو جاٸے گی۔

نوٹ: انٹرویو کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کو ای میل کے ذریعے اطلاع کیا جائے گا۔

چیوننگ اسکالرشپ 2024 کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ:
برطانیہ میں چیوننگ اسکالرشپ کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 نومبر، 2023 (برطانیہ کے وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے تک) ہے۔

اگر آپ بھی برطانیہ سے ایک سالہ ماسٹر ڈگری پروگرام کرنا چاہتے ہیں تو نیچے ”ابھی اپلاٸی کریں“ پر کلک کریں اور فلی فنڈڈ چوننگ اسکالرشپ سے فاٸدہ اٹھاٸیں۔

فیشل لنک

ابھی اپلاٸی کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں