نگران وفاقی وزیر صحت کی غزہ میں بمباری کی شدید مزمت

اسرائیل کی فلسطین میں وحشیانہ بمباری غزہ میں ہسپتال پر بمباری پر نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی جانب سے اہم پیغام سامنے آگیا

ان کی جانب سے کہا گیا کہ بچوں سمیت 800 شہید کر دئیے گئے ہیں، ہسپتال پر حملے میں طبی عملہ بچے بوڑھے اور خواتین شہید ہوئیں ہیں

ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ ہسپتال پر حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کی جاتی ہے اور حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں ہم شہید ہونے والوں کیلئے درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہیں

ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ پاکستان ہیلتھ سپورٹ کی ترسیل کیلئے تیار ہے، این ڈی ایم کے ساتھ ملکر طبی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں

نگران وزیر صحت نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا ہے کہ ہیلتھ کو اے پولٹیکل گردانتے ہوئے ایمرجنسی بنیادوں پر انسانیت کی مدد کرے اور اقوام عالم فلسطین میں خون سے لتھڑے ہوئے شہریوں کی طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے

انہوں نے کہا کہ میں نے اس سے قبل بھی قاہرہ میں ڈبلیو ایچ کی ریجنل کمیٹی کی میٹنگ میں اپنے خطاب میں اس بات کا احاطہ کیا تھا کہ ہیلتھ کو سیاسی ایشو نہ بنایا جائے، اس صورتحال میں انسانیت اور صحت اولین ترجیح ہونی چاہے۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں