خیبرپختونخواہ میں ایم ڈی کیٹ امتحان کے دوران بلیو ٹوتھ کے ذریعے نقل کی شکایات پر انکوائری کے لیے بنائی گئی حکومت کی جانب سے جے آئی ٹی کی جانب سے کام شروع کر دیا گیا
اس مقصد کے لیے جے آئی ٹی کی جانب سے ایٹا آفس کا دورہ کیا گیا جہاں حکام کی جانب سے ایٹا کے ملازمین کے ساتھ ملاقات اور مختلف سوالات کیے گئے
اس موقع پر ایٹا حکام کی جانب سے جے آئی ٹی اراکین کو ٹیسٹ لیک کرنے اور بلیو ٹوتھ کے ذریعے نقل کرنے والے سٹوڈنٹس کے خلاف مقدمات کا اندراج نہ ہونے کے خلاف شکایت کی اور مطالبہ کیا کہ ایسے سٹوڈنٹس کے خلاف فی الفور مقدمات کا اندراج یقینی بنایا جائے
جے آئی ٹی کی جانب سے ایٹا کے مطالبات کی روشنی میں پشاور، بنوں اور ڈی آئی خان پولیس سے جواب طلب کر لیا گیا جبکہ ایٹا حکام کی جانب سے جے آئی ٹی کو ٹیسٹ کے طریقہ کار اور ایس او پیز پر بریفنگ بھی دی گئی
ایٹا حکام کی جانب سے جے آئی ٹی کو پرچوں کی تیاری، ترسیل اور نتائج کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی جس میں جے آئی ٹی اراکین کی جانب سے ایٹا حکام سے مختلف سوالات بھی پوچھے گئے