اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کیس کی تحقیقات مزید وسیع

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں خواتین طالبات کے ساتھ جنسی حراسگی اور منشیات کے استعمال کے سنگین الزامات کی تحقیقات کے لیے قائم کردہ یک رکنی ٹربیونل میں لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کو مقرر کیا گیا ہے

ٹربیونل کی جانب سے باقاعدہ طور پر تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو ابتدائی طور پر نوٹس جاری کر دیا گیا ہے

تحقیقات کو مزید جامع بنانے کے لیے ٹربیونل نے عام شہریوں کو بھی معلومات اکٹھی کرنے کے لیے مدد کی درخواست کی ہے، عوام کے نام جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ

“ہر خاص اور عام کو اس ٹربیونل کی جانب سے مطلع کیا جا تا ہے کہ اگر مذکورہ بلاتحقیقات کی بابت کسی شخص کے پاس کوئی اطلاع , شواہد ہوں یا کوئی شخص مذکورہ بلاجنسی حراسگی اور منشیات کے استعمال کا متاثرہ فریق ہو وہ فاضل ٹریبونل کے روبرو صبح 00 :09 بجے سےشام00: 05 بجے تک بمقابل مذکورہ بلا ذاتی طور پر پیش ہو کر تمام شواہد جمع کروا سکتا ہے”

نہ صرف یہ بلکہ ٹربیونل کی جانب سے واٹس نمبر 0344-0003331 یا ای میل ایڈریسtribunal.iub@gmail.com پر بھی رابطہ کر کے 24 گھنٹے اندر اندر پانچ یوم تک رابطہ کر سکتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں