پنجاب میں بچوں کو سکولز میں داخل کروانے کی سرکاری مہم شروع

محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے سپیشل انرولمنٹ کیمپین برائے 2023 کا اغاز کر دیا گیا جس میں صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر نے انرولمنٹ کیمپین کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر منصور قادر کا کہنا تھا کہ انرولمنٹ کیمپین 31 اکتوبر کو مکمل ہو جائے گی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن ایک کروڑ 17 لاکھ بچوں کو مفت تعلیم فراہم کر رہا ہے۔ بچوں کو سکولوں میں لانے کی بنیادی ذمہ داری والدین اور اساتذہ پر عائد ہوتی ہے۔

مزید ان کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں میں بچوں کو سکولوں میں لانے میں اساتذہ کا کردار بڑا اہم ہے۔ پاکستان میں شرح خواندگی میں اضافے کی رفتار بہت سست ہے۔ پنجاب میں شرح خواندگی 66 فیصد ہے جو اطمینان بخش نہیں ہے ۔

منصور قادر کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ملک سری لنکا میں شرح خاندگی 99 فیصد ہے جو ہمارے لیے قابل تقلید ہے۔ پنجاب میں بچوں کو 13 ارب کی مفت کتابیں مہیا کی گئی ہیں۔ محدود وسائل کے باوجود نگران حکومت نے تعلیمی بجٹ میں اربوں روپے کا اضافہ کیا ہے۔ ہم نےبرسوں سے انتظار کرنے والے اساتذہ کو ترقیاں دی ہیں۔

انرولمنٹ کی افتتاحی تقریب میں بچوں نے ملی ترانے پیش کیے جبکہ مزید سیکرٹری سکولز ایجوکیشن احسن وحید نے بھی تقریب سے خطاب بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں