کیمبرج انٹرنیشنل یونیورسٹی کے نتائج سے پاکستان میں اے لیول کے طلباء کو بڑا دھچکا

کیمبرج انٹرنیشنل یونیورسٹی کے نتائج سے پاکستان میں اے لیول کے طلباء شدید پریشان ہیں۔طلباء کی پریشانی کی وجہ کیمبرج یونیورسٹی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیمبرج یونیورسٹی نے پاکستان میں 9 اور 12 مئی کو حالات کی کشیدگی کے باعث اے لیول کے دو پرچے منسوخ کر دیے تھے۔بعد ازاں اِن پرچوں کو دوبارہ نہیں لِیا گیا اور اُن دو پرچوں میں گریڈنگ سسٹم کے مطابق طلباء کو گریڈز دے دیے۔جس کا نقصان یہ ہوا کہ ذہین طلباء کو بھی ان کی توقعات سے کم گریڈز مِلے جس سے ان کا رزلٹ کافی بُرا رہا۔

اب پاکستانی اے لیول سٹوڈنٹس کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ کیمبرج یونیورسٹی کو 9 اور 12 مئی کو منسوخ ہونے والے پرچے دوبارہ لینے چاہیئیں تاکہ اُن سٹوڈنٹس کو ان کی اہلیت اور محنت کے مطابق گریڈز مل سکیں۔ سٹوڈنٹس کا کہنا یہ تھا کہ 9 اور 12 مئی کو جس وجہ سے حالات کشیدہ ہوئے اُس میں ہم سٹوڈنٹس کا کوئی کردار نہیں تھا تو پھر ہمیں اس کا خمیازہ کیوں بھگتنا پڑ رہا ہے؟ اے لیول طلباء کا اب ایک ہی مطالبہ ہے کہ ہمارے منسوخ شدہ پیپرز دوبارہ لیے جائیں تا کہ ہمارے گریڈز بہتر ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں