دوران ڈیوٹی غفلت برتنے والے 5 ڈاکٹرز کے لائسنس منسوخ 18 معطل

ملک بھر میں ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث ڈاکٹروں کے ستائے مریضوں تیمار داروں کا ملک بھر میں رجسٹرڈ ڈاکٹرز کی دوران علاج غفلت کے لئیے پی ایم اینڈ ڈی سی سے رابطہ کرنے کی تجویز جس میں کہا گیا کہ پی ایم اینڈ ڈی سی کے صدر یا رجسٹرار کے نام درخواست لکھیں اور ان کے خلاف ثبوتوں کو درخواست کے ساتھ لگا کر پیش کیے جائیں تاکہ ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی کی جائے۔

ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث جاں بحق ہونے والے 5 ڈاکٹرز کے لائسنس کو منسوخ کر دیا گیا ہے جبکہ مزید 18 ڈاکٹرز کے لائسنس معطل ہوئے اور 25 ڈاکٹرز کو جرمانے کا کہا گیا۔ 12 ڈاکٹرز کو وارننگ دی گئی ہے۔

مزید 23 ڈاکٹرز کو لاکھوں روپے کا جرمانہ بھرنا پڑے گا۔ پ ایم اینڈ ڈی سی کی ڈسپنلری کمیٹی نے گزشتہ ایک سال کے اندر 85 کیس سنے اور ملک بھر سے وہ مریض جن کو ڈاکٹر سے شکایت ہو وہ ایک سادہ کاغذ پر درخواست لکھیں اور صدر پی ایم اینڈ ڈی سی یا رجسٹرار پی ایم اینڈ ڈی سی کو بھیجیں جس کا جواب 30 روز میں مل جائے گا۔

اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ مذکورہ درخواست گزار 14 دن میں جوا دینے کا پابند ہوگا ا اس کے بعد فیصلہ کمیٹی کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں