حکومت کی جانب سے سٹوڈنٹس کو لیپ ٹاپس مہیاء کرنے کے حوالے سے حکومتی سکیم کا ایک بار پھر اعلان کر دیا گیا جس کے تحت یہ بتایا گیا ہے کہ ایک لاکھ ہونہار سٹوڈنٹس کو مفت لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے
لیکن سوال یہ ہے کہ کیا واقعی میں اس بار لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے یا ایک بار پھر اعلان کے باوجود سکیم کو بند کر دیا جائے گا، اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک بھر کی سرکاری یونیورسٹیز میں داخل سٹوڈنٹس کو میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپس کی فراہمی اس بار ہر صورت یقینی بنائی جائے گی
کسی بھی سرکاری یونیورسٹی میں پڑھنے والے سٹوڈنٹس 20 جون تک وزیراعظم یوتھ پروگرام کی ویب سائیٹ پر اپلائی کر سکیں گے جس کے بعد اہلیت اور میرٹ کے مطابق منتخب شدہ سٹوڈنٹس کی ختمی فہرست متعلقہ جامعات کو ایچ ای سی کی جانب سے بھیج دی جائے گی جبکہ سٹوڈنٹس کو لیپ ٹاپ خصوصی طور پر منعقدہ تقریب میں ماہ اگست 2023 میں دئیے جانے کا امکان ہے