پاکستان میں 2 کروڑ 30 لاکھ بچے سکول سے محروم ہونے کا انکشاف

وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس میں جمع کروائے گیے ممبران اسمبلی کے سوالات کے جواب میں بتایا گیا کہ اس وقت پاکستان میں 23 ملین بچے سکولوں سے باہر ہیں

رانا تنویر حسین کے مطابق سکولز سے باہر صرف اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے سٹوڈنٹس کی تعداد بھی 70 ہزار سے زائد ہے، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبائی تعلیمی نظام میں دخل اندازی نہیں کر سکتی لیکن اس کے باوجود ہم کوشاں ہیں کہ ملک میں شرح خواندگی کو بہتر کیا جاسکے

ان کی جانب سے گزشتہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ 4 سال کے دوران تعلیم کے شعبے کو بری طرح متاثر کیا گیا تاہم ہم کوشش کر رہے ہیں کہ اسلام آباد میں 30 جون تک شرح خواندگی 100 فیصد تک لے جائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں