خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے آل پاکستان ویمن یونیورسٹیز کنسورشیم کی “ویمن ان لیڈرشپ” کانفرنس کا انعقاد، تقریب میں پاکستان بھر کی ویمن یونیورسٹیز کی وائس چانسلرز نے شرکت کی
خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے پاکستان ویمن یونیورسٹیز کنسورشیم کی جانب سے پہلی “ویمن ان لیڈرشپ” کانفرنس کا انعقاد، برٹش کونسل اور ایچ ای سی کے تعاون سے منعقدہ تقریب میں پاکستان بھر کی ویمن یونیورسٹیز کی جانب سے شرکت کی گئی
اس موقع پر فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر صائمہ حمید نے کہا کہ اس پلیٹ فارم سے ہم پاکستان میں ویمن لیڈرشپ میں اضافے کے لیے کوشاں ہیں، ینگ ویمن لیڈرز کو دعوت ہے کہ وہ ہمارا ساتھ دیں
تقریب میں آئی مختلف ویمن یونیورسٹیز کی وائس چانسلرز کی جانب سے ویمن امپاورمنٹ اور لیڈر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کا بطور لیڈر آگے آنا ناگزیر ہے، ہم مل کر درپیش باہمی مسائل کو حل کر سکتے ہیں
تقریب میں آل پاکستان ویمن یونیورسٹیز کنسورشیم کی ممبران وائس چانسلرز کی جانب سے خواتین کے لیے تعلیمی میدان میں مواقع بڑھانے اور باہمی تعاون کے مختلف منصوبوں پر کام کرنے کے لیے مختلف تجاویز بھی دی گئیں، تقریب کے احتتام پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور برٹش کونسل کے نمائندگان کی جانب سے ڈاکٹر صائمہ حمید کی خدمات کو سراہا گیا جبکہ کنسورشیم کے لیے سپورٹ جاری رکھنے کا اعادہ بھی کیا گیا