وفاقی تعلیمی بورڈ اور کراچی کے بڑے تعلیمی ادارے کے درمیان معاہدہ

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (FBISE) کا گرینویچ گلوبل انسٹیٹیوٹ (Greenwich Global Institute) کے ساتھ تعلیم کے دائرے کو وسیع کرنے کے ساتھ عملی زندگی میں مہارت کے شعبوں کی ترجیح کا سنگ میل عبور کرنے کی جانب ایک اہم قدم

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے گرینویچ گلوبل انسٹیٹیوٹ/ یونیورسٹی کراچی کے تعلیمی دائرہ کار کو وسیع پیمانے پر لے جانے کی سوچ کو بڑھاتے ہوئے ایک قدم اور بڑھاتے ہوئے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔
گرینویچ گلوبل انسٹیٹیوٹ کراچی طلبہ کو سرمایہ کاری کے ہنر بھی مہیا کرتا ہے۔ تاکہ وہ زندگی میں موزوں ترین کثیر الجہتی پیشہ کے لحاظ سے اپنے آپ کو ڈھال سکیں۔
گرینویچ گلوبل انسٹیٹیوٹ جن پروگراموں کا انعقاد کرتا ہے ان میں بزنس مینجمنٹ، فیشن/ ٹیکسٹائل، ڈیجیٹل ڈئزائن، فائن آرٹ وغیرہ کے پروگرامز بھی شامل ہیں۔
اس موقع پر مسز سیما مغل سرپرست اعلیٰ گرینویچ گلوبل انسٹیٹیوٹ کا کہنا تھا کہ ہمارے تمام پروگرام طلبہ کو عملی زندگی میں معاشرے کا ایک مفید فرد بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے – ہمارا مقصد انسان کو زندگی میں علم وہنر سیکھنے اور معاشرے کیلئے نتیجہ خیز فرد بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مفاہمتی یادداشت تعلیم کے میدان میں ایک انقلابی قدم ہے. طلباء اور اساتذہ کیلئے نئے مواقع پیدا کرنے پر فیڈرل بورڈ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں.
اس موقع پر چیئرمین فیڈرل بورڈ قیصر عالم کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر طلباء میں تعلیم کے ساتھ ہنر کی اہمیت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہونے کے ناطے پاکستان عالمی افرادی قوت کے میدان میں بہت بڑا کردار ادا کر سکتا ہے – اس کے لیے طلبہ کو طالب علمی کے زمانے سے ہی پیشہ ورانہ مہارت مہیا کرنا فیڈرل بورڈ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے تا کہ کل کو یہ نوجوان نسل اس ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا اہم کردار ادا کر سکے .

اپنا تبصرہ بھیجیں