بجی کا بریک ڈاؤن، بارانی یونیورسٹی میں کل ہونے والے امتحانات منسوخ

ملک بھر میں صبح 7 بجے سے بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں ایک طرف نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا وہیں دوسری جانب تعلیمی سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہوگئیں

پاکستان بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کی وجہ سے مقامی بارانی یونیورسٹی نے کل ہونے تمام پیپرز منسوخ کردیئے

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث طلبہ کو پیپرز کی آن لائن تیاری میں مشکلات کا سامنا رہا جس کے بعد فیصلہ طلبہ کی آسانی اور سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا

یونیورسٹی انتظامیہ کا موقف ہے کہ جلد نئی تاریخ کا اعلان کردیا جائےگا جبکہ باقی تمام پیپرز ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہوں گے، یونیورسٹی انتظامیہ

اپنا تبصرہ بھیجیں