سٹوڈنٹ کی ڈگری روکنے پر صدر پاکستان یونیورسٹی انتظامیہ پر برہم

اسلام آباد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا اردو یونیورسٹی کی جانب سے طالب علم کی ڈگری اور ٹراسکرپٹ روکنے پر اظہار برہمی کیا گیا کیونکہ طالب علموں کو ڈگری وفاقی یونیورسٹی اور پاکستان بیت المال کے درمیان ضابطے کی کاروائی میں تاخیر کی وجہ سے نہیں دی جا رہی تھیں۔

لیٹ فیس کی ادائیگی کے معاملے کو حل کرنے کی بجائے یونیورسٹی نے غیر مصنفانہ طور پر طالب علم کی ڈگری اور ٹرانسکرپٹ مہیا کرنا روک دی۔جس پر اظہار برہمی کرتے ہوے صدر مملکت کی وفاقی اردو یونیورسٹی کو ۱۵ دن کے اندر طالب علم کو ڈگری دینے کا حکم دیا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان بیت المال کی جانب سے فیس براہ راست یونیورسٹی کو ادا کی جاتی تھی۔ ادائیگی میں طالب علوں کا کوئی عمل دخل نہیں تھا۔ ان کی جانب سے پاکستان بیت المال کو متاثرہ طالب علم کی شکایات کا ازالہ کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی۔

صدر مملکت نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف پاکستان بیت المال کی درخواست بھی مسترد کردی اور کہا کہ یونیورسٹی کو اچھی طرح معلوم تھا کہ طالب علم احساس اسکالرشپ پروگرام کے تحت تعلیم حاصل کررہے ہیں جبکہ تفصیلات کے مطابق شکایت کنندہ طالب علم عباد الرحمان نے بی بی اے کی ڈگری اور ٹرانسکرپٹ کے اجراء کے لیے وفاقی محتسب کو اپیل کی تھی کیونکہ یونیورسٹی نے 122,500 روپے کے بقایا جات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ڈگری روکی تھی۔

وفاقی محتسب نے طالب علم کے حق میں فیصلہ صادر کیا اور بیت المال کو معاملہ حل کرنے کا حکم دیا تھا لیکن بیت المال نے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کو درخواست دائر کی جسے صدر کی جانب سے مسترد کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں