پنجاب میں اقلیتوں کی 18 ہزار سے زائد سرکاری ملازمتوں کی سیٹیں خالی

پنجاب کے سرکاری محکموں میں اقلیتوں کی 18ہزار سے زائد پوسٹیں خالی ہونے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

قرارداد کے متن کے مطابق پنجاب کے سرکاری محکموں میں اقلیتوں کی 18 ہزار سے زائد پوسٹیں خالی پڑی ہیں۔ اقلتیوں کی یہ پوسٹیں گزشتہ 3 سال سے خالی ہیں جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے اقلیتی برادری کو نظر انداز کرنا تشویشناک ہے۔

یہ آئین پاکستان اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اور قراداد میں مطالبہ کیا گیا کہ پنجاب میں اقلیتوں کی خالی نشستیں فوری پر کی جائیں تاکہ یہ امتیازی فرق کو ختم کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں