حکومت کی جانب سے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ترمیمی بل پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد ختمی منظوری کے لیے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو بھیجا گیا تھا تاہم کئی روز گزرنے کے باوجود بل کی منظوری نہ دی جاسکی
اس دوران مختلف خبریں زیر گردش رہیں کہ صدر آج بل پر سائن کریں گے یا کل تاہم بوجہ سیاسی ماحول ڈاکٹر عارف علوی ایسا کرنے سے گریز کرتے رہے
اس حوالے سے گزشتہ روز بھی ایک اخبار کی جانب سے خبر میں دعوی کیا گیا کہ صدر مملکت نے بل پر دستخط کر دئیے ہیں تاہم اس صورتحال میں واضع تصویر سامنے نہ آسکی
ایم این بی اردو کی جانب سے مزید تحقیق کی گئی تو معلوم ہوا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پی ایم ڈی سی بل کی بعض شقوں پر اعتراض اٹھایا ہے، ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے گزشتہ روز پی ایم ڈی سی بل کی بعض شقوں پر اعراضات وفاقی وزرا سے ملاقات میں اٹھائے تھے جس کے بعد صدر مملکت بل پر اعتراضات لگا کر حکومت کو واپس بھیجیں گے
واضع رہے کہ پی ایم ڈی سی بل سنیٹ اور قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد ایوان صدر سیکرٹریٹ کو بھیجا گیا تھا