پاکستان میڈیکل کمیشن کے زیر اہتمام 13 نومبر کو ملک بھر میں مختلف صوبائی یونیورسٹیز کی جانب سے منعقدہ ایم ڈی کیٹ میں سوالات آؤٹ آف سلیبس آنے پر جہاں ایک طرف ملک بھر سے سٹوڈنٹس میں تشویش پائی جاتی ہے وہیں دوسری جانب پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے منعقد ہونے والی پوسٹ ایگزامینیشن انالیسز میٹنگ میں ٹیسٹ میں ہوئی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے تمام یونیورسٹیز کو ہدایات دی گئی تھیں کہ وہ سٹوڈنٹس کو اضافی نمبرز دیتے ہوئے ان کے نقصان کی بھرپائی کریں
تاہم دوسری جانب یونیورسٹیز کی جانب سے شکایات کے لیے نہ ہی آن لائن پورٹلز کو کھولا جاسکا اور نہ ہی دھکے کھانے کے بعد دور دراز کے علاقوں سے یونیورسٹیز میں شکایات کا اندراج کروانے آنے والے سٹوڈنٹس کی شنوائی ہوسکی
گزشتہ روز یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کیمپس میں طالبہ کی جانب سے ویڈیو پیغام میں اس بات کا انکشاف کیا گیا کہ یونیورسٹی حکام اپنی غلطی کا اعتراف کرنے کو تیار ہی نہیں ہیں جبکہ یونیورسٹی آنے والے سٹوڈنٹس کو گھنٹوں انتظار کروایا جاتا ہے جس کے بعد ان سے تحریری شکایت موصول کیے بغیر ہی ان کو واپسی کی راہ دکھا دی جاتی ہے
اس معاملے پر مزید تحقیق کے لیے ایم این بی اردو کی ٹیم کی جانب سے ترجمان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ساتھ رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ یونیورسٹی حکام اس بات پر ابھی بھی بضد ہیں کہ ان کے امتحان میں کوئی بھی غلطی نہیں تھی
ترجمان کے مطابق پالیسی میں یہ واضع لکھا گیا تھا کہ 13 نومبر کی رات 6 بجے تک ماہرین تعلیم یونیورسٹی میں موجود ہونگے سٹوڈنٹس آؤٹ آف سلیبس کی شکایات درج کروا سکیں گے جس سے یونیورسٹی کے لیے یہ معلوم کرنا آسان ہوگا کہ آیا کوئی سوال نصاب سے باہر سے نہ ڈالا گیا ہو تاہم اس کے بعد درج کروائی گئی درخواستوں پر یونیورسٹی عمل درآمد نہیں کروا سکتی
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے یہ واضع ہے کہ ابھی تک ٹیسٹ میں کسی قسم کا غیر نصابی مواد سامنے نہیں آیا ہے تاہم ان کی جانب سے Answer Key کے حوالے سے غلطی کے امکان کو رد نہیں کیا گیا اور کہا گیا کہ اس حوالے سے غلطی کے امکانات موجود ہیں جس کے تحت معاملے کو مزید دیکھا جائے گا
ترجمان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی جانب سے کہا گیا کہ ایک سے دو روز میں رزلٹ کا اعلان کر دیا جائے گا جس کے 7 ایام تک سٹوڈنٹس کے پاس پیپر ری چیک کروانے کا اختیار ہوگا اور وہ اپنی درخواستیں جمع کروا سکیں گے
واضع رہے کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے اس روئیے کے خلاف سٹوڈنٹس کی جانب سے آج بروز ہفتہ احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے جو متوقع طور پر دن کے اوقات میں یو ایچ ایس گیٹ کے سامنے کیا جائے گا