میں ٹیسٹ کیسے دوں؟ دونوں ہاتھوں اور ٹانگوں سے معذور اشوین کمار کا پی ایم سی کو خط

ملک بھر میں میڈیکل سٹوڈنٹس کیلئے ایم ڈی کیٹ کے امتحان کل منعقد ہونے جا رہا ہے جس کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اس بار 2 لاکھ 11 ہزار سے زائد بچے ایم ڈی کیٹ امتحان دے رہے ہیں۔

سٹوڈنٹس کو ایم ڈی کیٹ کے حوالے سے مختلف مشکلات کا بھی سامنا ہے جس کے تدارک کے لیے ایم ڈی کیٹ کی جانب سے کاوشوں کے دعوے کیے جا رہے ہیں تاہم عمر کوٹ کے اسپیشل سٹوڈنٹ اشوین کمار کا مسئلہ تاحال جوں کا توں ہے جو کہ کل Mdcat امتحان دینے والا ہے لیکن بدقسمتی سے اپنی معذوری (ہاتھوں میں) کی وجہ سے OMR ٹیسٹ شیٹ پر واضح حلقے نہیں بنا پائیں گے جس کی وجہ سے اشوین کمار کے امتحان میں مارکس متاثر ہونے کا خدشہ ہے

ان کی جانب سے وزیراعلی سندھ درخواست میں لکھا گیا کہ پیدائشی بیماری کی وجہ سے ان کے ہاتھ اور پاؤں مکمل طور پر کام کرنے سے قاصر ہیں لیکن اس کے باوجود وہ تعلیمی میدان میں کبھی کسی سے پیچھے نہیں رہے

ان کی جانب سے بتایا گیا کہ ان کو خدشہ ہے کہ اس معزوری کی وجہ سے وہ او ایم آر جوابی شیٹ کو فل نہیں کر سکیں گے

اشوین نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ ان کی مدد کے لیے کسی کو امتحانی مرکز میں ان کے ساتھ بیٹھایا جائے تاکہ وہ ان کی معاونت میں شیٹ فل کر سکیں، یا ان کے لیے کمپیوٹرائزڈ امتحان کا بندوبست کیا جائے بصورت دیگر ان کو بجائے او ایم آر پر گول دائرہ بنانے کے ٹک کرتے ہوئے جواب منتخب کرنے کی اجازت دی جائے

اشوین کی جانب سے خط نہ صرف وزیر اعلیٰ سندھ بلکہ پی ایم سی اور وفاقی وزیر صحت کو خط بھی لکھا گیا ہے

خط میں اشوین کمار کی جانب سے لکھا گیا کہ ان کو تین آپشنز میں سے کوئی ایک آپشن لازمی دیا جائے تاکہ وہ اپنے ٹیسٹ کو کلئیر کر سکیں اور اپنے خواب کو باقی طلبات کی طرح پورا کر سکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں