پی ٹی آئی احتجاج، امتحانات ملتوی، کلاسز آن لائن ہونگی

پی ٹی آئی احتجاج کے باعث ملک بھر میں جاری موجودہ صورتحال کے پیش نظرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمیت دیگر تعلیمی اداروں کے تحصیل راولپنڈی میں امتحانات ملتوی کر دئیے گئے جبکہ کلاسز کا انعقاد آن لائن ہوگا

ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق تحصیل راولپنڈی میں 8اور 9۔نومبر کو ہونے والے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم ضلع راولپنڈی کے دیگر تحصیلوں میں امتحانات شیڈول کے مطابق ہورہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق اے ڈی، اے ڈی سی، بی ایڈ، بی بی اے اور بی ایس(اوڈی ایل)پروگراموں کے امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں جبکہ ملتوی شدہ امتحانات باالترتیب 12۔اور 13دسمبر کو ہوں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں