ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان میڈیکل کمشن، ایم ڈی کیٹ امتحان کے حوالے سے ایک باضابطہ بیان جاری کر رہا ہے، کہ امتحان اس ماہ کی 13 تاریخ کو منعقد کیا جائے گا۔ مختلف سماجی رابطے کی ویبسائٹ پر ایم ڈی کیٹ امتحان کے حوالے سے غیر مصدقہ، گمراہ کن اور جعلی اطلاعات گردش میں ہیں۔ ایسی تمام اطلاعات کی ادارہ مکمل تردید کرتا ہے جو محض طلباء اور امیدواروں کو امتحان کے بارے میں گمراہ کرنے کے لیے پھیلائی جا رہی ہیں۔ پاکستان میڈیکل کمیشن MDCAT 2022 کے انعقاد کے لیے انتھک محنت کر رہا ہے۔ MDCAT سے متعلق کسی بھی معلومات کا سرکاری طور پر PMC کے ذریعے اعلان کیا جائے گا۔ طلباء/ امیدواروں سے گزارش ہے کہ وہ ایسی تمام گمراہ کن اور جعلی خبروں کو نظر انداز کریں اور صرف PMC کے سرکاری و آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلز اور خبروں پر انحصار کریں۔
