اوپن یونیورسٹی میں ماسٹرز کے امتحانی شیڈول کا اعلان

اوپن یونیورسٹی کے ماسٹر پروگراموں کے امتحانات 9نومبر سے شروع ہوں گے جبکہ سمسٹر خزاں 2021ء کے ایم اے کے 7 پروگراموں کے نتائج کا اعلان ہوگیا

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2022ء کے ماسٹر پروگرامز جن میں ایم اے/ایم ایس سی، ایم کام، ایم بی اے/ایم پی اے، ایم ایڈ اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز شامل ہیں کے فائنل امتحانات ملک بھر میں ایک ساتھ 9نومبر سے شروع ہوں گے۔

کنٹرولر امتحانات، میاں محمد ریاض کے مطابق ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جبکہ رول نمبر سلپس طلبہ کے سی ایم ایس اکاؤنٹ پراپ لوڈ کردی گئی ہیں۔رول نمبر سلپس طلبہ کے دئیے گئے پتوں پر بذریعہ ڈاک بھی ارسال کی جارہی ہیں۔ متعلقہ طلباء و طالبات کو امتحانات کی اطلاع بذریعہ موبائیل ایس ایم ایس بھی دی جارہی ہے۔

علاوہ ازیں سمسٹر خزاں 2021ء کے ایم اے کے 7 پروگراموں کے نتائج کا اعلان ہوگیا ہے، باقی پروگراموں کے نتائج رواں ہفتے جاری ہوجائیں گے۔نتائج جاری ہونے والے ایم اے پروگراموں میں ایم ایڈ(سپیشل ایجوکیشن)، ایم ایس سی(پاکستان سٹڈیز)، ایم اے(اسلامک سٹڈیز)، ایم اے(قرآن اینڈ تفسیر)، ایم اے(حدیث اینڈ سیرت)، ایم اے(اسلامی قانون اور فقہ)اور ایم اے(اسلامی فکر کی تاریخ اور ثقافت)شامل ہیں۔نتائج طلبہ کے کیمپس مینجمنٹ سسٹم(CMS) کے پورٹل پر اپ لوڈ کردئیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں